جمہوریت کیخلاف ہونے والی سازشوں کوبے نقاب کریں گے، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمہوریت کیخلاف ہونے والی سازشوں کوبے نقاب کریں گے، بلاول بھٹو
جمہوریت کیخلاف ہونے والی سازشوں کوبے نقاب کریں گے، بلاول بھٹو

گلگت: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کیخلاف ساری سازشوں کوبے نقاب کرتے رہیں گے،پوری دنیا کی نگاہیں اس الیکشن پرہیں اور اب بھی اگرہوش کے ناخن نہ لیے گئے تو صورتحال خوفزدہ ہوگی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان میں شفاف الیکشن چاہتی ہے، ہماری انتخابی مہم روکنے کی کوشش کی گئی، انتخابی مہم کے دوران صوبہ بدرکرنیکی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آج میرا آخری جلسہ تھا، مجھے آخری جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، آخری جلسے میں اپنا منشورپیش کرنا تھا۔15نومبرکوگلگت بلتستان کے عوام پیپلزپارٹی کوووٹ دیں گے۔

گلگت بلتستان کے عوام سیاسی شعوررکھتے ہیں، عدالتوں اورآئین کا احترام کرتے ہیں، ہم بھی چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں امن ہو، جمہوریت کیخلاف ساری سازشوں کوبے نقاب کریں گے، پاکستان کا چین سے تعلق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جی بی کو فائدہ دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت دھاندلی سے گلگت کے عوام کوبے وقوف بناناچاہتی ہے، یہ دھاندلی سے الیکشن جیتناچاہتے ہیں، یہ حکومت ظالم ہے، ان کا منشورغربت، بے روزگاری ہے، عوام جانتے ہیں کہ حکومت غریب دشمن ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کے پاس گلگت کیلئے ایک بھی پروگرام نہیں ہے، پوری دنیا کی نگاہیں اس الیکشن پرہیں اور اب بھی اگرہوش کے ناخن نہ لیے گئے تو صورتحال خوفزدہ ہوگی، جمہوریت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

Related Posts