اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ہاتھوں 4 سالہ معاشی تباہی اور بدحالی سے قوم کونجات دلائیں گے۔
عمران خان اورپرویزالٰہی کے گزشتہ روز کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا دعا ہے اس جھوٹ، فریب، گمراہی اور عمرانی فتنے سیاللہ تعالی وطن عزیزکو محفوظ رکھے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کو تاریخی ریلیف دے گی، عمران خان کے پاس پچھلے 26 سال سے ایک ہی اسکرپٹ ہے۔
یاد رہے کہ لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ 25 مئی کو زیادتی کرنے والوں سے بدلہ لینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ رانا ثنا اللّٰہ تمہارے خلاف کیس لا رہے ہیں، تم جیل جانے والے ہو، تمہیں پھانسی کی سزا ہو گی۔ مجھے پتا ہے قانون کے تحت ان کے ساتھ کیسا سلوک کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:کوئی ذی شعور وزیراعظم کی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرسکتا۔فواد چوہدری