حملے کی تیاریاں کرنے والے بھارت کو پاک فوج منہ توڑ جواب دے گی۔صدر آزاد کشمیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حملے کی تیاریاں کرنے والے بھارت کو پاک فوج منہ توڑ جواب دے گی۔صدر آزاد کشمیر
حملے کی تیاریاں کرنے والے بھارت کو پاک فوج منہ توڑ جواب دے گی۔صدر آزاد کشمیر

آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت جنگ کے مختلف  بہانے تراشنے کے ساتھ ساتھ ہم پر حملے کی تیاریاں بھی کر رہا ہے تاہم پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

 واشنگٹن میں پاکستانی سفارت کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے صدر نے  کہا کہ دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر پر عوامی شعور بیدار کرنا ایک اہم کامیابی ہے تاہم بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نسل کشی شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی قرضے جی ڈی پی کے 80 فیصد تک پہنچ گئے اور اخراجات بڑھ رہے ہیں۔سراج الحق

سردار مسعود خان نے کہا کہ مودی حکومت آزاد کشمیر پر حملہ آور ہونا چاہتی ہے تاہم پوری پاکستانی قوم متحد اور پاک فوج ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے، وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں تاریخی تقریر کی اور کشمیریوں کا مقدمہ لڑا۔

انہوں نے کہا کہ دو طرفہ مذاکرات میں پاکستان کو بھارت سے دھوکے کے سوا کچھ نہیں ملا۔ پوری قوم کا مسئلہ کشمیر پر اتحاد و اتفاق دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے کافی ہے جبکہ مسئلے کے حل کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ پوری قوم وطن کے دفاع کے لیے  سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاک فوج کے ساتھ ہے۔ دشمن کسی بھول میں نہ رہے، ذرا سی بھول خود اسی کے لیے خطرناک ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے  گزشتہ روز پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی جس کے دوران فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں: دشمن کسی بھول میں نہ رہے، ہم سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاک فوج کے ساتھ ہیں۔شاہ محمود قریشی

Related Posts