قرآن کی بے حرمتی جیسے واقعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، دنیا نوٹس لے، وفاق المدارس

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!
zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا حافظ فضل الرحیم سرپرست وفاق المدارس العربیہ پاکستان، مولانا انوار الحق سینئر نائب صدر وفاق المدارس اورناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری سمیت دیگر نے سویڈن میں قرآن کریم نذر آتش کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دنیا کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

وفاق المدارس کے قائدین نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ایسی شرانگیزی کرنے والے عناصر کا راستہ روکے اور عالمی امن کے ساتھ کھیلنے والوں کو لگام دے۔

یہ بھی پڑھیں:

انتہائی حیران کن: نماز کے دوران سجدے میں نا بینا نوجوان کی بینائی لوٹ آئی

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے کہا کہ ہم مدت سے گستاخانہ طرز عمل کی روک تھام کے لیے عالمی سطح پر قانون سازی کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔  اگر عالمی سطح پر گستاخانہ طرز عمل کی روک تھام کے لیے قانون سازی نہ کی گئی تو ایسے عناصر مسلسل شرانگیزی کا ارتکاب کرتے رہیں گے۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ سویڈن واقعہ کے خلاف پرزور صدائے احتجاج بلند کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کا اہتمام کریں کہ قرآن کریم کی تعلیم اور پیغام عام کیا جائے اور قرآن کریم پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کا بھی اہتمام کیا جائے۔

Related Posts