شاہین شاہ آفریدی کا نیا اعزاز اُن کیلئے نقصان دہ کیوں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی سال 2020 میں بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ اوورز کرانے والے بالر بن گئے لیکن اُن کی کارگردگی کو  اس سے نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سنگ میل کو عبور کرنے کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑی نے 768.2 اوورز بالنگ کی، اُن کے بعد دوسرے نمبر پر بھارت کے جسپریت بمرا ہیں جنہوں نے 724.1 اوورز بالنگ کی ، جبکہ تیسرے نمبر پر بنگلہ دیش کے مہدی حسن ہیں جنہوں نے 688.1 اوورز بالنگ کی ہے۔

معلوم رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا یہ ریکارڈ دیکھنے میں تو بہت شاندار ہوسکتا ہے لیکن آج کی مسابقتی کرکٹ میں یہ ریکارڈ کوئی بھی بالر اپنے نام نہیں کرنا چاہتا۔

واضح رہے کہ کرکٹ کے مختصر فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی کے بعد بالرز نے خود کو تینوں طرز کی کرکٹ میں جھونک دیا تھا، جس کا نتیجہ انجریز کی صورت میں سامنے آیا۔

دنیا بھر کے کرکٹ بورڈز بھی اس بات سے آگاہ تھے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بہتات سے کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس برقرار رکھنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں ، جس کے بعد کرکٹ بورڈز نے بھی تینوں طرز کی کرکٹ میں کھلاڑیوں کو تقسیم کر دیا تاکہ ایک کھلاڑی پر بوجھ کم سے کم ہو۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مصباح الحق

حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سلمان بٹ نے بھی شاہین شاہ آفریدی کی حد سے زیادہ کرکٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کی اس تیز رفتار کرکٹ میں اچھے بالر کو اپنا اسٹیمنا اور فارم برقرار رکھنے کے لئے قربانی دینا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل کرکٹ شاہین شاہ آفریدی کے کئیریر کے لئے نقصان دہ ہے اور مجھے لگتا ہے کہ وہ وقت سے پہلے گراؤنڈ سے باہر ہو جائیں گے۔