سری لنکا سیریز، ویمنز ٹیم کے تربیتی کیمپ کا شیڈول جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری لنکا سیریز، ویمنز ٹیم کے تربیتی کیمپ کا شیڈول جاری
سری لنکا سیریز، ویمنز ٹیم کے تربیتی کیمپ کا شیڈول جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ 7 مئی سے شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کراچی میں 24 مئی سے شروع ہونے جارہی ہے۔

مذکورہ سیریز سے قبل تیاری کے کیمپ کے لیے 26 کھلاڑیوں کا اعلان پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکٹرز نے کردیا ہے جبکہ 12 روزہ کیمپ 7 مئی سے 18 مئی کے دوران حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لگایا جائے گا۔

معلوم رہے کہ اس کیمپ میں قومی ویمنز کھلاڑی عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ اور فاطمہ ثناء شرکت نہیں کریں گی جبکہ یہ کھلاڑی 17 مئی سے سیریز کے لیے اسکواڈ کو جوائن کریں گی۔

تربیتی کیمپ میں جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں ایمن انور، انعم امین، انوشہ ناصر، عائشہ بلال، عائشہ نسیم، عائشہ ظفر، غلام فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز اور منیبہ علی صدیقی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کا نیا اعزاز اُن کیلئے نقصان دہ کیوں؟

مزید برآں ناجیہ علوی، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، صائمہ، صائمہ، ثمینہ، شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز، تسمیہ رباب، طوبہ حسن، ام ہانی، وحیدہ اختر اور یسرا عامر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 24 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا 26 مئی اور تیسرا 28 مئی کو کھیلا جانا ہے۔

ون ڈے سیریز کا آغاز یکم جون سے ہوگا جس کا دوسرا میچ 3 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 جون کو کھیلا جائے گا۔

Related Posts