Friday, March 29, 2024

کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مصباح الحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور سابق کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کی تبدیلی یا نام کی تبدیلی سے فرق نہیں پڑتا۔

ایک انٹرویو کے دوران مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی بندش کا فائدہ نظر نہیں آیا، چار سال سے اداروں کی ٹیمیں بند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ادارے ٹیموں پر پیسہ خرچ کرتے تھے وہ رقم اسپورٹس پر نہیں لگ سکی، ریجنل ٹیمیں بنیں تو ایڈمنسٹریٹر کے مسائل سامنے آئے۔

مصباح الحق نے کہا کہ تجربہ کریں لیکن پرانے سسٹم کو بھی چلنے دیا جاتا تو کوئی حرج نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کیلئے ٹرائلز لینے کا اعلان کردیا

انہوں نے کرکٹ بورڈ میں تبدیلی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین کی تبدیلی یا نام کی تبدیلی سے فرق نہیں پڑتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ نئے چیئرمین کے آنے کے  بعد جو کام ہو رہا ہوتا ہے وہ رک جائے تو فرق پڑتا ہے، پی سی بی میں کام جاری رہنا چاہیے ناموں کی تبدیلی سے فرق نہیں پڑے گا۔