کاجول نے فلمی دنیا کو کیوں چھوڑا؟ سنیل درشن نے بتادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف سابق اداکارہ کاجول نے فلمی دنیا کو خیر باد کیوں کیا اصل وجہ سامنے آگئی۔

بھارت کے معروف فلم ساز اور پروڈیوسر سنیل درشن نے اس حوالے سے بتایا کہ اجے دیوگن کے گھر والے چاہتے تھے کہ کاجول شادی کے بعد فلمی دنیا میں کام نہ کرے۔

فلم ساز سنیل درشن نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کاجول کے کیرئیر سے متعلق چند انکشافات کیے۔

فلم ساز سنیل درشن نے کہا کہ ‘اجے کے گھر والے کاجول کے فلمی کیرئیر کے حق میں نہیں تھے اور یہ بات مجھے کاجول کی والدہ تنوجا آنٹی نے بتائی کیونکہ کاجول میری فلم میں کام کرنے والی تھی’۔ جس کا اُس نے انکار کردیا تھا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ’فلم جانور کی شوٹنگ کا آغاز ہونے والا تھا جس میں کاجول کا انتخاب کیا گیا تھا پھر ان دنوں کاجول کی شادی بھی قریب تھی، مجھے تنوجا آنٹی کا فون آیا اور انہوں نے اپنے گھر آنے کا کہا’۔

فلم ساز سنیل درشن نے کہا ‘میں ان کے گھر گیا تو انہوں نے مجھے کہا تم جانتے ہو کاجول کی شادی ہونے والی ہے اور وہ لوگ (اجے کے گھر والے) نہیں چاہتے کہ کاجول اب کام کرے، اسی لیے تمہیں اس کے فلم سے نکالنا پڑے گا’۔تمہیں کسی اور کا بندوبست کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:اداکارہ کاجول کے بالی ووڈ میں 30 سال مکمل

انہوں نے کہا کہ میں نے جب یہ سنا تو کہا ٹھیک ہے کوئی بات نہیں، میں ان کے اس فیصلے کی عزت کرتا ہوں، بعدازاں میں نے کاجول کی جگہ شلپا شیٹی کو فلم میں لیا’۔واضح رہے کہ فلم جانور نے زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔