اداکارہ کاجول کے بالی ووڈ میں 30 سال مکمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ کاجول کے بالی ووڈ میں 30 سال مکمل
اداکارہ کاجول کے بالی ووڈ میں 30 سال مکمل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ انڈسٹری کی چلبلی اور پرکشش اداکارہ کاجول کے بالی ووڈ میں 30 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

کاجول کا شمار بالی ووڈ کے ان باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے، جو اپنی اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیتے ہیں۔

تیس سال مکمل ہونے کے موقع پر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی مقبول فلموں کا ایک ویڈیو مونٹاج شیئر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kajol Devgan (@kajol)

اداکارہ نے ایک پوسٹ شئیر کی اور پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ کل کسی نے مجھ سے پوچھا کہ اس موقع پر میں کیا محسوس کر رہی ہوں؟ تو میں‌ یہ کہوں‌ گی کہ میں جو بھی محسوس کر رہی ہوں وہ الفاظ میں بیان نہیں‌ کرسکتی سوائے یہ کہنے کے کہ مجھے میرے پرستاروں نے ان تیس برسوں میں جو محبت اور پیار دیا میں اس کے لئے ان کی شکر گزار ہوں، میں ان کی اس غیر مشروط محبت کی قرضدار ہوں۔

کاجول کو ان کے شوہر اجے دیوگن نے بھی سوشل میڈیا پر مبارکباد دی اور ان کے ساتھ اپنی ایک فلم کی تصیور شئیر کی اور ایک خوبصورت نوٹ لکھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

واضح رہےاداکارہ نے اپنے فنی کریئر کا آغاز 1992 میں فلم بے خودی سے کیا تھا۔

اس کے بعد انہوں نے بازیگر، پیار کیا تو ڈرنا کیا، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، گپت دی پوشیدہ سچ، اور مائی نیم از خان جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Related Posts