شایان علی کا نواز شریف کے تعاقب میں یورپ پہنچنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے لندن میں شریف فیملی کو ٹف ٹائم دینے والے شایان علی کے اہلِ خانہ کو ”ایڈمز فیملی“ کے لقب سے نواز دیا ہے۔

”دی ایڈمز فیملی“ 1991 کی ایک امریکی بلیک کامیڈی فلم ہے، جو کارٹونسٹ چارلس ایڈمز کے تخلیق کردہ کارٹون کرداروں اور ڈیوڈ لیوی کے تیار کردہ 1964 کی ٹی وی سیریز پر مبنی ہے۔

شایان علی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ کہتے ہیں کہ ”میں اور میری ٹیم پیچھے آ رہی ہے چورو، تمہیں نہیں چھوڑیں گے چورو۔“ اس موقع پر ان کی فیملی بھی ان کے ساتھ ہوتی ہے، جس کے بعد ایک ایک کرکے سب ہوا میں لات چلاتے نظر آتے ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، “ ایڈمز فیملی کا میرا پسندیدہ لمحہ وہ تھا جب وہ ایک نامعلوم کار کے پیچھے ’رانا ثناء اللہ‘ چیختے ہوئے دوڑے، جبکہ رانا صاحب پاکستان میں موجود تھے۔“

ن لیگی رہنما کی یہ ٹوئٹ کافی لوگوں مضحکہ خیز لگی، جبکہ کچھ نے ”ایڈمز فیملی“ کے لقب کوانجوائے کیا۔