عوام کی تکالیف کو دیکھ کر پیٹرولیم لیوی نہ لگانے کا فیصلہ کیا۔اسحاق ڈار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین اور سعودیہ نے 13 ارب ڈالر کا پیکج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی، اسحاق ڈار
چین اور سعودیہ نے 13 ارب ڈالر کا پیکج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی، اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے پیٹرولیم لیوی نہ لگانے کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ 25 سال سے آئی ایم ایف سے ڈیل کرنے کے باعث پر امید ہوں کہ پاکستان کے معاملات بہتر ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ نے نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے اور آگے بھی ہوگی۔ اگر عوام کو ریلیف دیا تو کسی کو کیا پریشانی ہے؟

یہ بھی پڑھیں:

انٹربینک میں روپیہ مزید تگڑا، ڈالر کی قدر میں کمی

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو عوام کے سامنے بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔ میں یہاں نوکری کرنے تو آیا نہیں ہوں۔ مفتاح کئی جگہ میرے ماتحت رہے، کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، نہ ان سے کوئی گلہ ہے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کی جائیں گی۔ پیٹرولیم کی قیمتیں کم رہیں تو فائدہ عوام کو ہوگا۔ کوشش ہوگی کہ اس بار آئی ایم ایف پروگرام ختم کرسکیں۔ لوگوں کی خواہش ہے کہ عوام کو ریلیف نہ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دو ماہ میں فنڈنگ کے پیسے ختم ہوئے، ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا۔ عالمی ایکسپورٹ مارکیٹس میں سخت مقابلہ ہورہا ہے۔ ہم نے ماضی میں برآمد کنندگان کو 180 ارب کا پیکیج دیا تو 12.7 فیصد نمو حاصل ہوئی۔

Related Posts