گلوکارہ شازیہ منظور سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار کیوں؟
پاکستانی میوزک انڈسٹری کی مشہور و معروف گلوکارہ شازیہ منظور ٹک ٹاکر اسٹار جنت مرزا کے ساتھ اپنی ایک وائرل ویڈیو کی وجہ سے تنقید کا شکار ہوگئی ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر شازیہ منظور کی ٹک ٹاکر جنت مرزا کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں جنت مرزا گلوکارہ شازیہ منظور کو گرنے سے بچاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
بعدازاں وائرل ویڈیو میں شازیہ منظور کو گرتے ہوئے سنبھلنے کے بعد یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے کہ’یار یہ تو میں ہی گرنے لگی تھی اچھے بھلے لوگوں کو گراتے گراتے‘۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شازیہ منظور پر کافی تنقید کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ سیریل امانت کا اختتام، سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل