واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کیلئے فیچر میں مزید آسانی کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واٹس ایپ کی صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری
واٹس ایپ کی صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک: سوشل میڈیا صارفین کو ایک دوسرے جڑے رکھنے کے لئے استعمال کی جانے والی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے گروپ کالز کے فیچر میں مزید آسانی کردی۔

واٹس ایپ نے حالیہ اپ ڈیٹ کے مطابق اب 32 افراد پر مشتمل گروپ کال کی اجازت دے دی، یعنی اب آن لائن کلاسز لینے والے اساتذہ اور طلبہ واٹس ایپ پر ہی گروپ وائس کال با آسانی کرپائیں گے، اور ان کی تعداد32 تک ہوسکتی ہے۔

اگر آپ کی گروپ چیٹ میں 33 یا اس سے زیادہ لوگ ہیں تو گروپ کال پر ٹیپ کریں،اس کے لیے آپ وہ گروپ چیٹ کھولیں جسے آپ وائس کال کرنا چاہتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر آپ کے گروپ چیٹ میں 32 یا اس سے کم افراد ہیں تو وائس کال پر ٹیپ کریں اور اپنے فیصلے کی تصدیق کریں۔ جواب دینے والے پہلے 7 افراد کال میں شامل ہو سکتے ہیں، اس کے علاوہ اس فیچر کے تحت صرف گروپ ممبران ہی شریک ہوسکیں گے۔

Related Posts