پی ایس ایل پاکستان میں اپنی مقبولیت کیوں کھو رہی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Why is PSL losing its popularity among Pakistanis?

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

2016 میں اپنے قیام کے بعد سے پاکستان سپر لیگ ایک زبردست جوش بھرپور ایونٹ بن رہا ہے تاہم نویں سیزن میں یوں محسوس ہوتا ہے کہ پی ایس ایل کسی حد تک اپنی چمک کھو چکا ہے۔ ابتدائی کامیابی کے باوجود ٹورنامنٹ میں شائقین کی دلچسپی کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
آئیے اس کمی کے پیچھے کچھ ممکنہ وجوہات کا جائزہ لیتے ہیں۔

ایک اہم چیلنج پی ایس ایل کا شیڈول ہے، جو انڈین پریمئر لیگ ،بنگلہ دیش پریمئر لیگ اور دیگر لیگوں کے درمیان آتا ہے۔بین الاقوامی ستارے منافع بخش آئی پی ایل کی طرف متوجہ ہوتے ہیں، دو ماہ کے مشکل آئی پی ایل سیزن کی تیاری سے پہلے اکثر دوسری لیگز کا انتخاب کرتے ہیں جس سے پی ایس ایل کو اچھے کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ٹرینٹ بولٹ، کوئنٹن ڈی کاک اور ڈیوڈ وارنر جیسے اسٹار کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی امید کے ساتھ پی ایس ایل 9 کے لیے توقعات بہت زیادہ تھیںتاہم ڈرافٹ کے لیے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی فہرست کمزور ثابت ہوئی۔ حالیہ ڈرافٹس میں کم اثر انگیز انتخاب دیکھنے کو ملے ہیں، جیسے کیرون پولارڈ، کرس جارڈن، اور کولن منرو جو اپنے کیریئر کے اختتام کے قریب ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسٹیڈیمز کے بنیادی ڈھانچے کو نظر انداز کیا ہے جس میں شائقین کے لیے سہولیات ناکافی ہیں۔ مناسب انتظامات کا فقدان، غیر آرام دہ بیٹھنے کی جگہ اور ذیلی سہولیات شائقین کو میچوں میں شرکت سے روکتی ہیں۔ پاکستان کرکٹ کی مسلسل کامیابی کے لیے شائقین کو اہم اسٹیک ہولڈرز کے طور پر تسلیم کرنا ضروری ہے۔

پی ایس ایل کا موجودہ چھ ٹیموں کا فارمیٹ اپنی مسابقتی برتری کھو چکا ہے، جس میں کچھ ٹیمیں حاوی ہیں جبکہ دیگر پیچھے ہیں۔ لیگ میں نئی ٹیموں کی کمی کی وجہ سے بھی شائقین مایوس ہورہے ہیں۔

پی سی بی کے اندر تنظیمی عدم استحکام نے پی ایس ایل پر بھی منفی اثر ڈالا ہے۔ قیادت میں متواتر تبدیلیوں اور غیر یقینی صورتحال نے ماحول میں تنائو پیدا کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے ایک واضح، مستحکم سمت پی ایس ایل کی ایک پریمئر کرکٹ برانڈ کے طور پر پوزیشن کو بڑھانے کے لیے بہت ضروری ہے۔

Related Posts