عید غدیر کیوں منائی جاتی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عید غدیر کا تہوار شیعہ مسلمانوں کی جانب سے ہر سال 18ذی الحجہ کو منایا جاتا ہے، شیعہ عقائد کے مطابق عید غدیر تمام عیدوں سے افضل ہے، کیونکہ اس دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غدیر خم کے مقام پر حضرت علی ؑ کا ہاتھ بلند کرکے اعلان ولایت کیا تھا۔

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے 18ذی الحجہ کو حج سے واپسی پر غدیر خم کے مقام پر مسلمانوں کے قافلے کو روکا اور پیچھے رہ جانے والوں کا انتظار کیا اور آگے نکل جانے والوں کو واپس بلایا گیا، اس کے بعد پالان کا ممبر بنایا اور ایک طویل خطبہ ارشاد فرمایا۔

غدیر خم کے مقام پر جب سب لوگ جمع ہوگئے تو آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ؑ کی ولایت کا اعلان کیا اورلوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا! اے لوگوں کیا میں تم پر حجت رکھتا ہوں؟ لوگوں نے جواب دیا جی یا رسول اللہ(ص) پس رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فوراً کہا جس جس کا میں مولاہوں یہ علی ؑاسکے مولا ہیں۔

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاخطبہ اختتام پذیر ہوا تو آپؐ پسینے میں شرابور تھے، جبکہ حضرت علی ؑ بھی پسینے میں شرابور تھے، یہی نہیں بلکہ خطبہ سننے والے تمام حاضرین بھی سر سے پاؤں تک پسینے میں نہائے ہوئے تھے، ابھی تمام صفیں اپنی جگہ پر موجود تھیں کہ جبرئیل امین وحی لے کر نازل ہوئے اور پیغمبر اسلام آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان الفاظ میں تکمیلِ دین کی بشارت دی:

(آج کے دن ہم نے تمہارے لئے تمہارے دین اور آئین کو کامل کردیا اور اپنی نعمت کو تم پر تمام کردیا)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب سے اعلان ولایت کئے جانے کے بعد سے شیعہ مسلمان 18ذی الحجہ کو عید غدیر کے عنوان سے مناتے ہیں، اس دن اعلان ولایت کی خوشی میں جشن کی تقریبات اور محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے، لنگر و نیاز کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے، جبکہ شان امیر المومنین حضرت علی ؑ ابن ابی طالب پر علمائے کرا م روشنی ڈالتے ہیں۔

Related Posts