کیوں یاسر نواز ہمیشہ اپنے پروجیکٹس میں نیلم منیر کا انتخاب کرتے ہیں؟ ندا یاسر نے راز کھول دیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کیوں یاسر نواز ہمیشہ اپنے پروجیکٹس میں نیلم منیر کا انتخاب کرتے ہیں؟ ندا یاسر نے راز کھول دیا
کیوں یاسر نواز ہمیشہ اپنے پروجیکٹس میں نیلم منیر کا انتخاب کرتے ہیں؟ ندا یاسر نے راز کھول دیا

پاکستان کے کامیاب اداکار و ہدایت کار یاسر نواز کے اکثر پروجیکٹس میں نیلم منیر بطور ہیروئین کردار ادا کرتی ہیں جس کا راز ندا یاسر نے سب کو بتادیا۔

اداکارہ نیلم منیر جلد ہی اداکار و ہدایت کار یاسر نواز کی فلم ’چکر‘ میں مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

نیلم منیر پہلے بھی یاسر نواز کے ساتھ رانگ نمبر جیسی فلموں میں کام کر چکی ہیں علاوہ ازیں دونوں نے ٹی وی اسکرین پر بھی ایک ساتھ کام کیا ہے تاہم اب وہ آنے والی مرڈر مسٹری فلم ’چکر‘ میں بھی یاسر نواز اور احسن خان کے ہمراہ ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

ندا یاسر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر سوال جواب کا سیشن کیا جس میں متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ان سے مختلف سوالات پوچھے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ندا یاسر سے سوال پوچھا کہ یاسر نواز ہمیشہ کیوں نیلم منیر کو کاسٹ کرتے ہیں، جس کا جواب میں ندا یاسر نے کہا کہ نیلم منیر بہت ہی خوبصورت اور قابل اداکارہ ہیں، یہی وجہ ہے یاسر نواز کی نیلم منیر کو کاسٹ کرنے کی۔

یاسر نواز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم چکر کے حوالے سے ایک صارف نے ندا یاسر سے سوال کیا کہ ‘کیا آپ بھی اس میں اداکاری کریں گی،جس کے جواب میں ندا یاسر نے کہا کہ میں اس فلم کی پروڈیوسر ہوں،اداکاری نہیں کررہی۔

یہ بھی پڑھیں:

پرکشش نظر آنے کیلئے کئی مشورے ملے،کن پر عمل کیا؟ اداکارہ نےسچ بتادیا

ایک سوال کے جواب میں ندا یاسر نے کہا کہ فلم عیدالفطر کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید برآں ندا یاسر نے کہا کہ میری پسندیدہ اداکارہ سجل علی ہیں۔

Related Posts