کراچی: شہر قائد میں چند روز قبل قتل کی جانے والی سماجی کارکن صبا کے قاتل کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق نیو کراچی بلال کالونی میں چند روز قبل چھریوں کے وار سے قتل کی گئی سماجی کارکن صبا کو قتل کرنے والے ملزم غضنفر کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ملزم نے پولیس کو دئیے گئے ابتدائی بیان میں کہا کہ صبانے محلے میں ایک ویلفیئر بنائی تھی، جو لوگوں کے کام کرتی تھی۔
ملزم نے بتایا کہ مجھے صبا کے ویلفیئر کا کام کرنا اچھا نہیں لگتا تھا کیونکہ لوگ صبا کی بہت تعریفیں کرتے تھے، مجھے صبا کی شہرت سے جلن ہوگئی تھی اس وجہ سے موت کے گھاٹ اتارا۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے نیوکراچی سیکٹر فائیو جے میں چھریوں کے وار کرکے خاتون کو قتل کردیا گیا تھا، جس کی شناخت صبا کے نام سے ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرکے بلیک میل کرنے والا ملز م گرفتار