حسن احمد نے ایمن خان سے معافی کیوں مانگی؟ جانئے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
حسن احمد نے ایمن خان سے معافی کیوں مانگی؟ جانئے
حسن احمد نے ایمن خان سے معافی کیوں مانگی؟ جانئے

کراچی: شوبز انڈسٹری کے مشہور ومعروف اداکار حسن احمد نے اداکارہ ایمن خان سے معافی مانگی ہے۔

حال ہی میں حسن احمد نے اپنی اہلیہ سنیتا مارشل کے ہمراہ ایک ٹی وی شو میں بطور کپل شرکت کی، جہاں میزبان نے اس شو کے ایک سیگمینٹ جس میں پاکستانی شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کے بارے میں سوالوں کے فوری جوابات دینے تھے تو حسن نے اس میں کچھ متنازعہ بیان دیئے۔

شو کے اس سیگمینٹ میں ایک سوال یہ تھا وہ کونسے اداکار ہیں جنہیں گلوکاری نہیں کرنی چاہئے تاہم حسن احمد نے کہا کہ کچھ گلوکاروں کو اداکاری نہیں کرنی چاہئے جیسے آذان سمیع خان جو بہت اچھے کمپوزر ہیں اور سنگر ہیں لیکن وہ اداکاری کے لئے موزوں نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت

میزبان کا دوسرا سوال یہ تھا کہ آپ کی نظر میں کس اداکار کے فالوورز کے بارے آپ کو شک ہے کہ وہ بہت زیادہ ہیں اس میں کچھ توغلط ہے تو انہوں نے ایمن اور منیب کا نام لیا اورکہا کہ ان کو ایسا لگتا ہے ان کے فالوورز ان آرگینک ہیں۔

مزید برآں اداکار حسن احمد کے ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر شو کا یہ کلپ وائرل ہوگیا جس کے بعد انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں ایمن اورمنیب کے ساتھ آذان سمیع خان سے بھی معافی مانگ لی ہے اور کہا کہ وہ اپنا دفاع نہیں کریں گے اور نہ ہی چاہتے ہیں بلکہ وہ معافی مانگتے ہیں اوراپنے الفاظ واپس لیتے ہیں وہ کون ہوتے ہیں کسی کے بارے میں رائے دینے والے۔

خیال رہے کہ حسن احمد اورسنیتا مارشل کی جوڑی کا شمار پاکستانی شو بز انڈسٹری کی خوبصورت ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے، دونوں پاکستان کے ناموراداکار ہیں، ان دونوں نے بہت کم ڈراموں میں کام کیا اوراپنی بہترین اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں اپنا ایک خاص مقام بنانے میں کامیاب رہے۔

Related Posts