کل سے الٹی میٹم دینے والا آج بنی گالہ جا کر سو گیا،مریم اورنگزیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے 4 سال تک ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، مریم اورنگزیب
عمران خان نے 4 سال تک ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، مریم اورنگزیب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور اتحادی جب چاہیں گے تب انتخابات ہوں گے، کل سے الٹی میٹم دینے والا آج بنی گالہ جا کر سو گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اور اتحادی جب چاہیں گے انتخابات ہوں گے، پوری قوم نے عمران خان کو مسترد کر دیا، عمران خان کے ساتھ صرف چند افراد آئے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا،حکومت کو کل سے الٹی میٹم دینے والا بنی گالہ سونے چلا گیا۔

مزید پڑھیں:نمائش چورنگی پر جلاؤ گھیراؤ، پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمہ درج

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت کو 6دن کا الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، نہیں تو وہ دوبارہ ڈی چوک کا رُخ کریں گے۔

Related Posts