بالی وڈ اسٹار سلمان خان اپنی زندگی اور جائیداد کے بارے میں ہمیشہ کھلے دل سے بات کرتے ہیں، یہ کسی سے پوشیدہ نہیں کہ وہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں گلیکسی اپارٹمنٹس کے ایک سادہ فلیٹ میں رہتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ اپنی محدود ضروریات اور زیادہ دولت کی خواہش نہ رکھنے کا ذکر کیا ہے۔
ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سلمان خان کو پنوَیل میں ایک بڑے اور قدرتی سبزے سے بھرے فارم ہاؤس میں دیکھا گیا۔ 150 ایکڑ پر محیط اس فارم میں جم، کچن، اور کھیل کے میدان جیسی جدید سہولیات موجود ہیں۔ ایک ویڈیو میں سلمان کو کچھ مہمانوں کی میزبانی کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا، جہاں گلوکار کمال خان نے فارم ہاؤس کے اندر اسٹیج پر پرفارم کیا۔
بے حیائی کی سب حدیں پار، ٹک ٹاکر مشارانا کی بھی جنسی فعل کی ویڈیو لیک
سلمان خان کے بھائی اور اداکار ارباز خان نے اپنے چیٹ شو میں سلمان کو مدعو کیا اور ان کے ساتھ کھل کر بات چیت کی۔ گفتگو کے دوران ارباز نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے کچھ تبصروں کا ذکر کیا۔ ان میں سے ایک تبصرے میں فارم ہاؤس کو ’عیاشی کا اڈہ‘ کہا گیا تھا۔
اس پر سلمان خان نے واضح جواب دیا اور سوال کیا کہ کیا ان کی ویڈیوز میں کچھ غلط یا نازیبا دیکھا گیا ہے؟ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ فارم ہاؤس دراصل ان کی بہن ارپتا خان شرما کی ملکیت ہے اور اسے “ارپتا فارمز” کہا جاتا ہے۔ سلمان نے یہاں تک ارباز سے پوچھا کہ کیا انہوں نے فارم میں کبھی کوئی غلط چیز دیکھی ہے؟
واضح رہے کہ مشہور شخصیات اکثر سوشل میڈیا پر منفی تبصروں کا شکار ہوتی ہیں اور بعض اوقات انہیں ایسے عجیب سوالات کے جواب دینے پڑتے ہیں۔ تاہم سلمان خان نے اس سوال کا سامنا کرنے سے گریز نہیں کیا۔
سوشل میڈیا پر اکثر سلمان خان کے فارم ہاؤس کے حوالے سے منفی تبصرے سننے کو ملتے ہیں، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بالی ووڈ میں آنے والی خواتین پہلے سلمان خان کے فارم ہاؤس پر سلمان خان کے ساتھ وقت گزارتی ہیں اس کے بعد ہی انہیں کام دیا جاتا ہے۔