ملک کا معروف گلوکار ورکشاپ میں کام کرنے پر کیوں مجبور ہوا؟ انٹرویو سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کا معروف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک کا معروف اور سینئر گلوکار جس نے 70ء کی دہائی میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور ایک زمانے میں جس کے گیت کا ڈنکا بجتا تھا، آج ورکشاپ میں کام کرنے پر مجبور ہے۔

معروف سینئر گلوکار اظہر کا شمار بھی ایسے ہی ناموں میں کیاجاتا ہے۔ فن کبھی نہیں مرتا، لیکن فنکار چونکہ انسان ہوتا ہے تو اسے زندگی میں مختلف نشیب و فراز کا بھی سامنا رہتا ہے۔آئیے سینئر گلوکار اظہر کے انٹرویو کا جائزہ لیتے ہیں۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODIxODIsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MjE4MiAtINmG2YXYsduBINi52YTbjCDZhtuSINuM2YjZhtuM2YjYsdiz2bnbjCDZhduM2rog2K/Yp9iu2YTbkiDaqduM2YTYptuSINqp24zYpyDaqduM2Kcg2KzYqtmGINqp24zbktifINmI24zaiNuM2Ygg2KjbjNin2YYg2YXbjNq6INin2Ybaqdi02KfZgdin2KoiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTgyMTgzLCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzExL05pbXJhLUFsaS0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2YbZhdix24Eg2LnZhNuMINmG25Ig24zZiNmG24zZiNix2LPZuduMINmF24zauiDYr9in2K7ZhNuSINqp24zZhNim25Ig2qnbjNinINqp24zYpyDYrNiq2YYg2qnbjNuS2J8g2YjbjNqI24zZiCDYqNuM2KfZhiDZhduM2rog2KfZhtqp2LTYp9mB2KfYqiIsInN1bW1hcnkiOiLZhtmF2LHbgSDYudmE24wg2qnYpyDYtNmF2KfYsSDZvtin2qnYs9iq2KfZhiDaqduMINmF2LTbgdmI2LHZiNmF2LnYsdmI2YEg2LPZiNi02YQg2YXbjNqI24zYpyDYp9iz2bnYp9ix2LIg2YXbjNq6INqp24zYp9is2KfYqtinINuB25LblCDZhtmF2LHbgSDYudmE24wg2qnYpyDaqduB2YbYpyDbgduSINqp24Eg2KfZhtuB2YjauiDZhtuSINm+2YbYrNin2Kgg24zZiNmG24zZiNix2LPZuduMINmF24zauiDYr9in2K7ZhNuSINqp24zZhNim25Ig2KjbgdiqINm+2KfZvtqRINio24zZhNuS25Qg2KfbjNmFINin24zZhSDZhtuM2YjYsiDYs9uSINiu2LXZiNi124wg2q/Zgdiq2q/ZiCDaqduSINiv2YjYsdin2YYg2YbZhdix24Eg2LnZhNuMINmG25Ig2KfZvtmG24wg2LDYp9iq24wg2LLZhtiv2q/bjCDYp9mI2LEg2LPZiNi02YQg2YXbjNqI24zYpyDaqduSINmF2KrYudmE2YIg2KfbgdmFINin2Ybaqdi02KfZgdin2Kog2qnbjNuS25Qg2LPZiNi02YQg2YXbjNqI24zYpyDYp9iz2bnYp9ixINmG2YXYsduBINi52YTbjCDaqduMINmI24zaiNuM2Ygg2b7YsSDZhdio2YbbjCDYp9mG2bnYsdmI24zZiCDaqduSINiu2KfYtSDZhtqp2KfYqiDZgtin2LHYptuM2YYg2qnbjCDZhtiw2LEg2qnYsdiq25Ig24HbjNq625Qg2KfbjNmFINin24zZhSDZhtuM2YjYsjog2YbZhdix24Eg2LnZhNuMINiz25Ig2KfZhtm52LHZiNuM2Ygg2YTbjNmG25Ig2qnbjNmE2KbbkiDaqdizINiz25Ig2LPZgdin2LHYtCDaqdix2KfZhtuMINm+2pHYqtuMINuB25LYnyDZhtmF2LHbgSDYudmE24w6ICjYp9iy2LHYp9uB2ZAg2YXYsNin2YIpINii2Kwg2qnYpyDYr9mI2LEg2LPZgdin2LHYtCDaqdinINmG24HbjNq62Iwg2b7bjNiz25Ig2qnYpyDYr9mI2LEg24HbktuUINmF2KzavtuSINis2YguLi4iLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

ایم ایم نیوز: آپ نے گلوکاری میں بہت نام کمایا، تاہم آپ کے فن کی قدر نہیں کی گئی؟
گلوکار اظہر: پاکستان میں فنکاروں کی پذیرائی نہیں تاہم پڑوسی ملک بھارت سمیت دیگر ممالک میں فن کو اہمیت دی جاتی ہے اور فنکاروں کی عزت کی جاتی ہے، انہیں سر آنکھوں پر بٹھایاجاتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:

دنیا کے ٹاپ 10 ماہرین معاشیات میں شامل ڈاکٹر شہبازسے گفتگو

ایم ایم نیوز: ایک وقت تھا کہ آپ کا نام ٹی وی اور ریڈیو پر گونجتا تھا اور آج ورکشاپ میں کام کرنا پڑ رہا ہے۔ آپ کو کیسا محسوس ہوتا ہے؟

گلوکار اظہر: میں نے 1973 میں ریڈیو پاکستان جوائن کیا۔ اس وقت اظہر لودھی، خالد حمید، نذیر بیگم، اخلاق احمد، ناہید اختر اور مہناز جیسے لوگ ریڈیو پاکستان آیا کرتے تھے۔ مجھے بہت شوق تھا کہ میرے اندر گلوکاری کا فن موجود ہے، مجھے اپنے اس فن کو استعمال کرنا چاہئے۔

پہلے صرف ایک چینل تھا تو آگے آنے ہی نہیں دیا جاتا تھا۔ بڑی بڑی پرچیاں چلتی تھیں۔ اب سوشل میڈیا آچکا ہے، لوگوں کو زیادہ گنجائش مل رہی ہے۔ شوبز کی چکاچوند کچھ اور ہوا کرتی ہے لیکن ہمیں کام تو کرنا ہے، بچے بھی پالنے ہیں۔ میں نے سوچا کہ اس کام کو بھی جاری رکھنا چاہئے۔

ایم ایم نیوز: کہا جاتا ہے کہ فنکار جب ریٹائرمنٹ کی طرف جاتا ہے تو اس کی معاشی حالت خراب ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟

گلوکار اظہر: بالکل۔ ہم نے بڑے بڑے فنکار دیکھے ہیں۔ مہدی حسن ہمارے روحانی استاد ہیں۔ اپنے آخری دنوں میں مہدی حسن بیمار ہو گئے تھے۔ ان کا آخری وقت بھی کیسا تھا۔ امانت علی اور وحید مراد کی مثال بھی ہمارے سامنے ہے۔ بے شمار فنکاروں کی مثالیں دی جاسکتی ہیں

ایم ایم نیوز: آپ کو ورکشاپ کا آئیڈیا کہاں سے آیا؟

گلوکار اظہر: اگر آپ تعلیم حاصل نہیں کریں گے تو اسی قسم کا کوئی شعبہ اپنایا جاسکتا ہے، یا تو آپ ٹیلر بنیں گے یا آٹو ٹیکنیشن۔ میں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں۔ مجھے اچھا لگتا ہے کہ میں اس فیلڈ میں آگیا۔ تھوڑی سی تعلیم اور تہذیب و تمیز بھی تھی۔ تو میں اس کام کو بھی اچھے طریقے سے کرسکتا ہوں۔ 

 

Related Posts