انتخابات کا سیاسی معرکہ ختم، آزاد کشمیر کا اگلا وزیرِ اعظم کون ہوگا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انتخابات کا سیاسی معرکہ ختم، آزاد کشمیر کا اگلا وزیرِ اعظم کون ہوگا؟
انتخابات کا سیاسی معرکہ ختم، آزاد کشمیر کا اگلا وزیرِ اعظم کون ہوگا؟

پاکستان تحریکِ انصاف نے آزاد جموں و کشمیر کا انتخابی معرکہ جیت کر میدان مار لیا، قانون ساز اسمبلی کی 25 نشستیں پی ٹی آئی کے نام رہیں۔

سادہ اکثریت حاصل ہو جانے کے بعد پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں اگلی حکومت بنانے کیلئے تیار ہے جس کیلئے سب سے بڑا مرحلہ وزیر اعظم کے انتخاب کا ہے۔

وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار

میڈیا رپورٹس اور تجزیہ کاروں کی رائے میں وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے 5 اہم امیدوار میدان میں ہیں جن میں سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان محمود، خواجہ فاروق، اظہر صادق اور عبدالقیوم نیازی شامل ہیں۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے اے جے کے قانون ساز اسمبلی کی نشست اپنے آبائی حلقے میرپور، ایل اے 3 سے جیتی جس کیلئے وہ آٹھویں مرتبہ منتخب ہوئے۔

بیرسٹر سلطان محمود نے 2015 میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد وہ پی ٹی آئی (اے جے کے) کے صدر بن گئے۔ ارب پتی رئیل اسٹیٹ ٹائیکون سردار تنویر الیاس باغ سے انتخاب جیت گئے۔

بنیادی طور پر سردار تنویر الیاس کا تعلق راولا کوٹ سے ہے جو پی ٹی آئی کے نئے رکن ہیں اور حالیہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاونِ خصوصی کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

خواجہ فاروق احمد آزاد کشمیر کے سابق وزیر اور تحریکِ انصاف کے جوائنٹ سیکریٹری ہیں جو مظفر آباد میں ن لیگ اور آزاد امید وار کے ساتھ سخت مقابلہ کرکے کامیاب ہوئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وزارتِ عظمیٰ کے ممکنہ امیدواروں کی فہرست میں اضافہ ہورہا ہے اور یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ اگلا وزیر اعظم کون ہوگا۔ اظہر صادق اور عبدالقیوم کے نام حال ہی میں منظرِ عام پر آئے۔

فیصلہ کون کرے گا؟

پی ٹی آئی کے چیئرمین اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے منتخب امیدواروں کے انٹرویوز لیے اور ان سے مختلف سوالات پوچھے۔

مبینہ طور پر امیدواروں سے آزاد کشمیر کیلئے ویژن، سیاحت، پن بجلی، معدنیات، صحت، تعلیم، سرحدی معاملات، موجودہ و مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق پالیسیز پر سوالات ہوئے۔

اس حوالے سے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ نمبر گیم کا مسئلہ نہیں، تمام امیدوار متحد ہیں جبکہ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ مشاورت جاری ہے۔

یہ دونوں امیدوار وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں سب سے آگے نظر آئے تاہم قیاس آرائیاں یہ بھی ہیں کہ ان دونوں کو چھوڑ کر کسی تیسرے امیدوار پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم نے امیدواروں کے انٹرویوز شروع کردئیے ہیں، وزارتِ عظمیٰ کا فیصلہ کسی دباؤ کے بغیر کیا جائے گا۔

تاحال اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور دیگر اہم عہدوں کا فیصلہ بھی نہیں ہوسکا جو جلد متوقع ہے اور سب کی نظریں وزارتِ عظمیٰ کےعہدے پر لگی ہوئی ہیں۔ سب سوچ رہے ہیں کہ اگلا وزیر اعظم کون ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عید غدیر کیا ہے؟

Related Posts