حکومت بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو قوم کا اثاثہ سمجھتی ہے۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FMs of neighboring counties discuss Afghan situation in virtual meeting

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

منامہ: وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو قوم کا اثاثہ سمجھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بحرین میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار اور دیارِ غیر میں مقیم پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر ہیں۔ کورونا کے باعث لوگ بے روزگار ہوئے اور عوام کو متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بحرین میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو اثاثہ سمجھتی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے دیارِ غیر میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ معاشی استحکام کے بغیر معاشی اہداف حاصل نہیں ہوسکتے۔

قومی خارجہ پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاشی سفارت کاری ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ حکومت کی خواہش ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو قوم کا اثاثہ سمجھتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور بحرین نے دو طرفہ و باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

 بحرینی دارالحکومت منامہ میں پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کا دوسرا اجلاس بدھ کے روز ہوا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے اپنے وفد کی صدارت کی اور مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون پر گفتگو ہوئی۔

اس موقعے پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور  بحرینی ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کی زیرِ صدارت دونوں ممالک کے وفود میں گفت و شنید ہوئی اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ہم نے باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔وزیرخارجہ

Related Posts