عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹس لگانے سے روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ، 2جاں بحق، 371نئے کیسز سامنے آگئے
ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ، 2جاں بحق، 371نئے کیسز سامنے آگئے

نیویارک:عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک کورونا کی اضافی بوسٹر ویکسین نہ لگوائیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سربراہ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ دنیا میں کروڑوں افراد ایسے ہیں جنہیں کورونا کی پہلی خوراک بھی نہیں لگی۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ امیر ممالک غریب ملکوں کے لیے ویکسین کی پہلی خوراک یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:بیرون ملک جانیوالوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ، ویکسین سے بھاگنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت نا ہو سکی۔

جمعرات کو چیف جسٹس اطہر من اللہ کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سماعت نہیں ہوئی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جمعرات کی کاز لسٹ کینسل کردی گئی ۔

درخواست شہری شاہینہ شہاب الدین کی جانب سے دائر کی گئی جس میں کہاگیاکہ زبردستی ویکسین لگانا انسانی حقوق اور اسلامی روایات کے خلاف ہے، اسے مسترد کیا جانا چاہیے۔

عدالت حکومت پاکستان کو شہریوں کو زبردستی ویکیسن لگوانے کے روکنے کا حکم جاری کرے۔وزارت صحت، این سی او سی، ڈریپ ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو درخواست میں فریق بنایاگیا۔

Related Posts