مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی،کون کہتا تھا ڈالر مہنگا ہو تو وزیراعظم چور ہے؟ شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی،کون کہتا تھا ڈالر مہنگا ہو تو وزیراعظم چور ہے؟ شہباز شریف
مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی،کون کہتا تھا ڈالر مہنگا ہو تو وزیراعظم چور ہے؟ شہباز شریف

ڈیرہ غازیخان:پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کا اس وقت مہنگائی سے برا حال ہے،ادویات کی قیمتوں میں 400فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بیروزگاری اور مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوچکا ہے،مہنگائی اور غربت نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،کون کہتا تھا ڈالر مہنگا ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی آئے روز پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کررہا ہے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی جانب سے احتجاجی تحریک کے سلسلہ میں ڈیرہ غازی خان میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ اس حکومت کو عوام کی مشکلات کا کوئی احساس نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج میں ڈی جی خان میں اپنے گھر آیا ہوں، یاد کرو جولائی 2010میں جب پورے جنوبی پنجاب میں میانوالی سے اوچ شریف تک پانی سمندر کی طرح ٹھاٹھیں ماررہاتھا، ہزاروں ایکڑ رقبہ تباہ ہوگیا، ہزاروں گھر پانی میں بہہ گئے، اس وقت میں ڈی جی خان اور جنوبی پنجاب کے چپے چپے میں حاضر ہوتا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب ہر طرف تباہی تھی، میں یہاں پر خدمت بتانے نہیں آیا، اربوں روپے ہم نے غریب لوگوں میں تقسیم کیا،یہ وہ وقت جب بہت تنگی تھی، ہم نے جنوبی پنجاب کو دوبارہ آباد کیا تھا جبکہ اس وقت کھاد کی قیمت 1200تھی آج 2400 ہے،دانش سکول غریب علاقوں میں کس نے بنائے۔

مزید پڑٖھیں: پیپلزپارٹی کی مافیاز سندھ میں زمینوں کو بنجر بناکر قبضے کررہے ہیں، حلیم عادل شیخ

شہباز شریف نے کہا کہ تین سال پہلے ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا، تبدیلی سرکار نے بیڑہ غرق کردیا، عمران نیازی کا وقت پورا ہوچکا ہے جبکہ عوام حکمرانوں سے نجات کیلئے گھروں سے نکلیں۔

Related Posts