بھارتی کرکٹ اسٹار شبمن گل کی ذاتی زندگی اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ ردھیما پنڈت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں عروج پر ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ردھیما پنڈت آخر ہیں کون؟
ریدھیما پنڈت معروف ٹیوی اداکارہ اور ماڈل ہیں،ردھیما نے اپنےکرئیر کا آغاز مشہور ٹی وی سیریل بہو ہماری رجنی کانت سے کیا تھا ، جس میں انکا کردار ایک روبوٹک بہو کا تھا اور وہ انہوں نے بخوبی نبھایا تھا۔
پھر ایک ریئلٹی شو ڈر فیکٹر: کھتروں کے کھلاڑی 9 میںبھی جلوے بکھیرے۔
پاکستان سمیت عالمی سیاسی خواتین کی نازیبا ویڈیوز، ڈیپ فیک کا خطرہ بڑھ گیا
اپنے کرداروں کے لیے مشہور اداکارہ، حال ہی میں ان افواہوں کا موضوع بن گئی ہیں کہ وہ انڈین کرکٹر شبمن گل سے منسلک ہیں۔
افواہوں میں کہا جا رہا تھا کہ ردھیما پنڈت کا تعلق کرکٹر شبمن گل سے تھااور ان دونوں کی دسمبر 2024 میں شادی ہونے والی ہے۔ تاہم، ردھیما نے تیزی سے واضح کیاہے کہ یہ افواہیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔
ردھیما پنڈت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کبھی شبمن گل سے ملاقات بھی نہیں ہوئی ہے، انہوں نے ان افواہوں کو ایک عجیب من گھڑت کہانی قرار دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ انکو شادی کی مبارکباد کے پیغامات بھی موصول ہوئے وہ شاسی جسکے بارے میں دلہا دلہن کو ہی نہیں پتہ کہ ایسا کچھ بھی ہورہا ہے۔
فیئر فیکٹر: کھتروں کے کھلاڑی 9 جیسے رئیلٹی شوز میں شرکت کے لیے مشہور، ردھیما عوام کی نظروں میں رہنے میں کامیاب ہو گئی ہیں، ان کی ذاتی زندگی اکثر میڈیا کی قیاس آرائیوں کا موضوع بنتی ہے۔
ردھیما نے افواہیں پھیلانے کا سارا کریدٹ سوشل میڈیا کو دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح ایک بار کوئی کہانی ہائپ پکڑ لیتی ہےتو سچائی کو واضح کرنے کی کوششوں کے باوجود اس پر قابو پانا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔
ایک اداکار کے طور پر، ردھیما نے بتایا کہ کس طرح عوام کی نظروں میں رہنا نہ صرف ان پر بلکہ اس کے خاندان کو بھی متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواہیں خاص طور پر ان کے والدین کے لیے پریشان کن تھیں۔
سوشل پلیٹ فارمز پر ان کی وضاحت کے باوجود ان کے اور شبمن گل کے بارے میں افواہیں پھیلتی رہی ہیں۔ یہ آج کے ڈیجیٹل دور میں غلط بیانیوں پر مشتمل مشکل کو نمایاں کرتا ہے۔
ادھیما نے اس بات کا اظہار بھی کیا کہ انٹرٹینمینٹ انڈسٹری میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو اپنی ذاتی زندگی کے ساتھ متوازن رکھنا کس طرح چیلنجنگ رہا ہے، خاص طور پر افواہوں سے ان کے خاندان کا ذہنی سکون متاثر ہوتا ہے۔
افواہوں کے علاوہ بھی ردھیما اپنے کیریئر میں چمکتی رہتی ہیں جیسے 2024 کی فلم سکندر کا مقدر میںچمکتی نظر آئی ہیں۔ چیلنجز کے باوجودبھی وہ اپنے ہنر اور امیج کو بہتر بنانے میں لگی رہتی ہیں۔