ملالہ کے ہونے والے شوہر عصر ملک کون ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملالہ کے ہونے والے شوہر عاصر ملک کون ہیں؟
ملالہ کے ہونے والے شوہر عاصر ملک کون ہیں؟

لندن: پاکستانی نوبیل انعام یافتہ کم عمر طالبہ ملالہ یوسف زئی نے عصرملک سے نکاح کرلیا، اُن کی جانب سے اپنی شادی کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا گیا۔

ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کی تقریب پر بنائی گئی اپنے شریک حیات عصر ملک اور اپنے اہلخانہ کی تصاویر بھی اپنے چاہنے والوں کے لئے شیئر کیں۔

 

ملالہ یوسف زئی کے ہونے والے شوہر عصر ملک کا تعلق شعبہ کرکٹ سے ہے، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجرکے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے 2 سال قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو جوائن کیا تھا۔پی سی بی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عصر ملک لمس کے گریجویٹ ہیں اور ان کا شمار پی سی بی کے قابل افسران میں کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر شیئر کردیں

ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصرملک پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز میں بھی جنرل منیجر آپریشنز رہ چکے ہیں۔اُن کی شعبہ کرکٹ میں بہت خدمات ہیں۔

Related Posts