حکومت پر تنقید کے الزام میں گرفتار صحافی محسن جمیل بیگ کون؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت پر تنقید کے الزام میں گرفتار صحافی محسن جمیل بیگ کون؟
حکومت پر تنقید کے الزام میں گرفتار صحافی محسن جمیل بیگ کون؟

آپ اتفاق کیجئے یا اختلاف، لیکن پاکستان میں رہنے والے متعدد صحافیوں کو تنقیدی صحافت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور حکومتی اداروں کے صحافیوں پر مسلسل حملوں کی وجہ سے سنگین خطرات کا سامنا ہے۔

صحافیوں کے اغوا، ان پر حملوں اور تشدد کے واقعات اب عام ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز معروف ٹی وی میزبان اقرار الحسن انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی جانب سے وحشیانہ حملے کا نشانہ بنے جبکہ آج محسن جمیل بیگ کو ایف آئی اے نے گھر سے گرفتار کرلیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں اپنی 4سالہ بیٹی کے ہمراہ قید پاکستانی خاتون سمیرا کون ہیں؟

محسن جمیل بیگ کون ہیں؟ 

محسن جمیل بیگ ایک سینئر پاکستانی صحافی ہیں جنہوں نے چند روز قبل سماء ٹی وی پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف بات کی تھی۔

گرفتاری کی وجہ

دوپہر کا وقت تھا جب اسلام آباد میں صحافی کے گھر پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا اور بعد میں مبینہ طور پر چھاپہ مار ٹیم کے ارکان کو گولی مارنے اور بحث و تکرار کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ 

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید کی شکایت پر عدالت میں لڑنے کے بجائے بندوق لے کر نکلنے اور صحافی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایف آئی اے کا بیان

تحقیقاتی ادارے کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے متعلقہ عدالت سے سرچ اینڈ سیزر وارنٹ حاصل کرنے کے بعد بیگ کے گھر پر چھاپہ مارا۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ چھاپے کے دوران محسن بیگ اور ان کے بیٹے اور نوکروں نے براہ راست ایف آئی اے کی ٹیم پر فائرنگ کی اور دو اہلکاروں کو یرغمال بنایا۔

ایف آئی اے نے کہا کہ مراد سعید کی طرف سے لاہور میں محسن بیگ کے خلاف ایف آئی آر زیر دفعہ 20 ، 21-ڈی  اور 24 (سائبر اسٹاکنگ) کی روک تھام کے تحت درج کی گئی۔ اس میں الیکٹرانک کرائمز ایکٹ، 2016 پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 500 (فوجی افسران کو بدنام کرنا) اور 555 (عوامی فساد کو ہوا دینے والا بیان) کی دفعات بھی شامل ہیں۔

کہانی کا دوسرا رخ

محسن بیگ کے بیٹے کا دعویٰ ہے کہ آج صبح سادہ لباس میں گھر آئے اور ان کے والد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری سے قبل ایف آئی اے کے ونگ نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مارا جس پر سینئر صحافی اور ان کے عملے نے وارنٹ گرفتاری مانگے جو ایف آئی اے کی ٹیم نے دکھانے سے انکار کردیا۔

حامد میر کا ردعمل

معروف صحافی حامد میر نے صبح محسن جمیل بیگ کے گھر کی تصاویر شیئر کیں جب پولیس اور ایف آئی اے حکام نے اسلام آباد میں ان کے گھر کو گھیرے میں لے لیا، حامد میر نے مزید کہا کہ یہ گرفتاری وزیر اعظم کی طاقت نہیں کمزوری کی علامت ہیں۔

سوشل میڈیا پر گفتگو

معروف صحافی کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پر بھی چہ مگوئیاں اور قیاس آرائیاں جنم لینے لگیں۔ عوام کی بڑی تعداد نے ایف آئی اے اور معروف صحافی محسن جمیل بیگ دونوں کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

 

Related Posts