کیا اقرار الحسن نے تیسری شادی کرلی؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا اقرار الحسن نے تیسری شادی کرلی؟
کیا اقرار الحسن نے تیسری شادی کرلی؟

اقرار الحسن کو پاکستانی میڈیا کی ایک ممتاز شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے، انہوں نے ابتداء میں ایک نیوز کاسٹر کے طور پر اپنے کام کا آغاز کیا، بعد میں اپنے پروگرام ”سرعام“ میں جرائم سے متعلق امور کی رپورٹنگ کرنے لگے، وقت گزرنے کے ساتھ اقرار الحسن معروف صحافیوں کی صف میں شامل ہوگئے۔

اقرار الحسن نے اپنی پہلی بیوی قرۃ العین اقرار سے 2006 میں شادی کی جس سے ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ”پہلاج حسن“ ہے۔ قرۃ العین، جو نیوز اینکر کے طور پر کام کرتی تھیں، بعد میں انہوں نے اپنا کیرئیر تدریس کی طرف منتقل کرلیا۔

2012 میں اقرار الحسن نے اپنی دوسری شادی فرح اقرار سے کی، حالانکہ انہوں نے اس شادی کو پانچ سال تک نجی رکھا۔

جب بالآخر ان کی دوسری شادی کی خبر عام ہوئی تو اقرار الحسن نے واضح کیا کہ انہوں نے کوئی بات نہیں چھپائی اور ان کے اہل خانہ اور دوستوں کو اس کا علم تھا۔ فرح مختلف شوز کی میزبانی کرتی رہتی ہیں اور میڈیا انڈسٹری میں سرگرم رہتی ہیں۔

کیا واقعی اقرار الحسن عائشہ اکرم اور ریمبو کی سازش کا شکار ہوئے؟

مگر اب ایسی افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اقرار الحسن نے عروسہ خان سے تیسری شادی کرلی ہے، بتایا جارہا ہے کہ عروسہ خان کا تعلق اوکاڑہ سے ہے اور وہ اقرار الحسن کو کافی عرصے سے جانتی ہیں، تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ واقعی انہوں نے اقرار الحسن سے شادی کرلی ہے۔

Related Posts