لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ کرنے والے ملزم نوید بشیر کا اعترافی ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے والے کردار سامنے آگئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی فرخ حبیب نے ٹوئٹرپر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے عمران خان پر حملے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزم نوید بشیر کا ویڈیو پیغام آر پی او گجرات کے کمرے میں ریکارڈ کیا گیا۔
RPO گجرات کی موجودگی میں DPO گجرات اپنا فون SHO کو دے کر ملزم نوید کا پہلا اعترافی ویڈیو حملہ کے کچھ دیر بعد 5:28 pm کو ریکارڈ کرواکر ریلیز کردیتا۔ ریکارڈنگ کیساتھ ہی ویڈیو سرکاری what’s app صحافی ٹویٹ کردیتے ہے
اتنی اہم منصب پر RPO DPO سے اتنی مجرمانہ غفلت کروانے والا کون تھا؟ pic.twitter.com/8w75JZlUwx— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 5, 2023
سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے ڈی پی او گجرات اپنا موبائل فون ایس ایچ او کے حوالے کرتے ہیں، ایس ایچ او نے اس موبائل فون سے ملزم نوید کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا۔
لاہور میں ڈکیتی کی واردات، شہری سے 21 لاکھ روپے لوٹ لیے
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس ایچ او نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد موبائل فون ڈی پی او کوواپس دے دیا۔ فوٹیج پر تاریخ 3نومبر 2022ء اور ریکارڈنگ کا وقت 5 بج کر 28 منٹ درج ہے۔
خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر 3 نومبر کو وزیر آباد میں اس وقت فائرنگ سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، جب وہ دیگر رہنماؤں کے ساتھ احتجاجی مارچ کے سلسلے میں کنٹینر پر موجود تھے۔