مائیکروسافٹ نے ویڈیو میٹنگز اور چیٹ کیلئے مقبول ترین پلیٹ فارم اسکائپ آج سے ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا تاہم اسکائپ فار بزنس فیچر ابھی بھی دستیاب رہے گا۔
مائیکروسافٹ نے اسکائپ کی سروس بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ صارفین اسکائپ کے شٹ ڈاؤن کی تاریخ سے پہلے اپنا ڈیٹا ایکسپورٹ کرسکتے ہیں۔
اس اقدام کا مقصد اسکائپ کے صارفین کو مائیکروسافٹ ٹیمز پر منتقل کرنا ہے، جہاں وہ مزید جدید فیچرز اور خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اسکائپ کی مالک کمپنی مائیکروسافٹ نے یہ فیصلہ اپنے دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم مائیکروسافٹ ٹیمز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر کیا ہے۔
مائیکرو سافٹ کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں ٹیمز استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اب کمپنی کی ترجیح ’’مائیکروسافٹ ٹیمز‘‘ہے
واضح رہے کہ اسکائپ کی مفت ویڈیو میٹنگز اور چیٹ خدمات اب بند کردی گئی ہیں تاہم اسکائپ فار بزنس فیچر ابھی بھی دستیاب رہے گا۔