زرداری، فضل الرحمن، شاہ محمود، کونسا سیاستدان کہاں عید منائے گا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں عید الاضحیٰ کل بروز جمعرات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں نمازِ عید کے اجتماعات ہوں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری آبائی علاقے نواب شاہ میں عید منائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر اعظم کی دورانِ حج کھلے آسمان تلے زمین پر سوتے تصویر وائرل

مولانا فضل الرحمٰن آبائی گاؤں عبد الخیل (ڈیرہ اسماعیل خان) میں نمازِ عید ادا کریں گے۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں عید منائیں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری باغ جناح پولو گراؤنڈ میں نمازِ عید ادا کریں گے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اہل خانہ کے ساتھ امریکا میں عید منائیں گے۔

پیر پگارا آبائی علاقے پیر جو گوٹھ خیرپور میں نمازِ عید ادا کریں گے۔

ملتان میں دربار حضرت بہاء الدین زکریا کے احاطے میں عید الاضحیٰ کی نماز 8 بجے صبح ادا کی جائے گی۔

سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی دربار حضرت بہاء الدین زکریا پر نماز عید ادا کریں گے۔

دربار حضرت موسیٰ پاک شہید پر نمازِ عید 8 بج کر 30 منٹ پر ہو گی۔ سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی دربار موسیٰ پاک میں نمازِ عید ادا کریں گے۔

وفاقی وزیر خورشید شاہ نماز عید 7:30 بجے اپنی رہائش گاہ پر ادا کریں گے۔

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول عزیز آباد مدنی مسجد میں عید کی نماز ادا کریں گے۔

وفاقی وزیر جہاز رانی فیصل سبزواری فیڈرل بی ایریا بلاک11 شاداب مسجد میں نمازِ عید ادا کریں گے۔

 

Related Posts