عمران خان سے قبل پاکستان کے کونسے نامور سیاستدان جیل جاچکے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

یہاں پر آپ کو بتاتے چلیں کہ عمران خان واحد سیاستدان نہیں جنہیں جیل میں ڈالا گیا ہو اس سے قبل بھی کئی نامور پاکستانی سیاستدان جیل جاچکے ہیں:

خان عبدالغفار خان

پشتون قوم پرست رہنما عبدالغفار خان کو 1948 میں گرفتار کیا گیا اور سات سال تک جیل میں ڈال دیا گیا۔ 1956 میں انہیں مغربی پاکستان میں ون یونٹ کے قیام کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ انہیں ایوب خان کی حکومت نے 1964 تک جیل میں رکھا۔

غلام مرتضیٰ (جی ایم) سید

جی ایم سید نے اپنی زندگی کے تقریباً تیس سال اپنے سیاسی نظریات کی وجہ سے قید اور نظربندی میں گزارے۔ ان کا انتقال 1995 میں کراچی میں نظر بندی کے دوران ہی ہوا۔

نوابزادہ نصراللہ خان

نوابزادہ نصراللہ خان کو فوجی حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھانے پر حراست میں لیا گیا۔ جنرل ضیاء الحق نے نوابزادہ کو تقریباً پانچ سال تک گھر میں نظر بند رکھا۔

مشرف کے دور میں، انہوں نے 16 جماعتی اتحاد برائے بحالی جمہوریت (ARD) کی سربراہی کی۔ نوابزادہ کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کرنے پر مختصر وقت کے لیے گرفتار کیا گیا۔

ذوالفقار علی بھٹو

پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو فوجی حکمرانوں نے 1979 میں پھانسی تک تقریباً دو سال تک نظر بند رکھا۔

بھٹو کو پہلی بار جنرل یحییٰ خان نے 1971 میں بنگلہ دیش کے حالات کے بارے میں غلط انداز میں تنقید کرنے پر حراست میں لیا تھا۔ بھٹو کئی ہفتوں تک اڈیالہ جیل میں قید رہے یہاں تک کہ یحییٰ نے استعفیٰ دے دیا اور اختیارات بھٹو کو منتقل کر دئیے۔

جولائی 1977 میں جب جنرل ضیاء الحق نے فوجی بغاوت کی تو بھٹو کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھٹو نے 4 اپریل 1979 کو سنٹرل جیل راولپنڈی میں اپنی پھانسی تک ڈیڑھ سال سے زیادہ جیل میں گزارے۔

بیگم نصرت بھٹو

ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ بیگم نصرت بھٹو جنرل ضیاء الحق کو 1970 اور 1980 کی دہائی میں نظر بند رکھاگیا ۔ جنرل ضیا ء کی حکومت نے انہیں پھانسی کے بعد اپنے شوہر کے جنازے میں بھی شرکت کی اجازت نہیں دی۔

بے نظیر بھٹو

بینظیر بھٹو بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہ چکی ہیں۔ 1981 میں انہیں سکھر جیل میں سخت حالات میں چھ ماہ تک قید میں رکھا گیا۔جس کے بعد انھیں کراچی سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا جہاں وہ اگلے چھ ماہ تک قید رہیں۔

بے نظیر کو 11 ماہ تک لاڑکانہ میں نظر بند رکھا گیا۔ 1985 میں بے نظیر کو کراچی میں چار ماہ تک گھر میں نظر بند رکھا گیا۔ 1986ء میںوہ پاکستان واپس آئیں جس کے بعد انھیں لانڈھی جیل میں کئی ہفتوں تک نظر بند رہا۔

یوسف رضا گیلانی

پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو 11 فروری 2001 کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے 1993-97 میں قومی اسمبلی کےا سپیکر کے طور پر اپنے اختیارات کے غلط استعمال کے الزام کے بعد گرفتار کیا تھا۔ انھیں انسداد بدعنوانی کی عدالت نے سزا سنائی اور تقریباً چھ سال جیل میں گزارے۔

آصف علی زرداری

بے نظیر بھٹو کے شوہر زرداری کرپشن سے لے کر قتل اور منی لانڈرنگ تک کے الزامات میں 11 سال جیل میں گزار چکے ہیں۔ وہ پہلے 1990 سے 1993 اور پھر 1996 سے 2004 تک جیل میں بند رہے۔

نواز شریف

1999 کی بغاوت کے بعد نواز شریف کو فوجی عدالت نے غداری کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ نواز شریف اور شہباز شریف کو ایک سال بعد جیل سے رہا کیا گیا اور دسمبر 2000 میں سعودی عرب جلاوطن کر دیا گیا، انہیں اٹک، لانڈھی اور اڈیالہ جیلوں میں رکھا گیا۔

2018 میں نواز شریف کو پاناما پیپرز کیس میں سزا ہونے کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔ انہوں نے لندن جلاوطنی سے قبل تقریباً نو ماہ جیل میں گزارے۔

عمران خان

نومبر 2007 میں پرویز مشرف کی طرف سے ایمرجنسی لگانے کے بعد عمران خان ایک ہفتہ تک حراست میں رہے۔

انہیں ہنگامی حالت کے خلاف لاہور میں طلباء کے احتجاج کا چارج لینے کی کوشش کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ ڈیرہ غازی خان جیل میں نظر بند تھے۔ وہ پرویز مشرف کی جانب سے برطرف کیے گئے سپریم کورٹ کے ججوں کی بحالی کا مطالبہ کررہے تھے۔

جاوید ہاشمی

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کو فوج پر تنقید کرنے پر غداری کے الزام میں سزا سنائے جانے کے بعد – 2003 سے 2007 تک – تقریباً چار سال تک حراست میں رکھا گیا۔

الطاف حسین

الطاف حسین 1979 سے اپنے سیاسی کیرئیر کے دوران کم از کم تین بار گرفتار ہوئے، انہیں مختلف مقدمات میں 1979 میں نو ماہ، 1986 میں چار ماہ اور 1987 میں پانچ ماہ کے لیے جیل بھیجا گیا۔

Related Posts