ساؤتھ ایشین گیمز 2023 کی میزبانی پاکستان یا بھارت میں سے کون کرے گا؟ فیصلہ ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساؤتھ ایشین گیمز 2023 کی میزبانی پاکستان یا بھارت میں سے کون کرے گا؟ فیصلہ ہوگیا
ساؤتھ ایشین گیمز 2023 کی میزبانی پاکستان یا بھارت میں سے کون کرے گا؟ فیصلہ ہوگیا

ساؤتھ ایشیا اولمپک کمیٹی نے ساؤتھ ایشین گیمز 2023 کے میزبان ملک کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ایشیا اولمپک کمیٹی نے ساؤتھ ایشین گیمز 2023 کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ اگلے سال نومبر میں ملک کے مختلف شہروں میں منعقد کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 25 سے زائد کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے جبکہ ایونٹ کے میچز لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرسٹیانو رونالڈو کو کن ناموں سے مخاطب کیا جاتا ہے؟

خیال رہے کہ بھارت نے بھی ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ بھارت کی بیس بال ٹیم ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ اس حوالے سے بھارت کی بیس بال فیڈریشن نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو خط لکھتے ہوئے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈکپ 2022، کون سا گروپ زیادہ خطرناک ہے؟

بیس بال سافٹ بال فیڈریشن آف انڈیا کے سیکرٹری منوج کوہلی نے خط میں لکھا کہ ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور مبارک دیتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ گیمز میں بیس بال کو شامل کیا جائے گا ہم بحیثیت فیڈریشن تصدیق کرتے ہیں کہ ہم ایونٹ میں حصہ لیں گے اس لیے ہمیں باضابطہ طور دعوت نامہ بھیجیں تاکہ ہم ضروری تیاریاں مکمل کرسکیں۔

Related Posts