پاکستان میں نیٹ فلکس پر کونسی 7 فلمیں ٹرینڈ کررہی ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں نیٹ فلکس پر کونسی 7 فلمیں ٹرینڈ کررہی ہیں؟
پاکستان میں نیٹ فلکس پر کونسی 7 فلمیں ٹرینڈ کررہی ہیں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مقبول اسٹریمنگ پلیٹ فارمز میں سے ایک نیٹ فلکس پاکستان میں بہت زیادہ دلچسپی سے دیکھا جاتا ہے، خاص طور پر نوجوان نسل میں یہ بہت زیادہ مقبول ہے۔

پاکستانی صارفین جس مواد کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں وہ نیٹ فلکس کی ٹرینڈنگ لسٹ کا حصہ بنتا ہے۔

آیئے دیکھتے ہیں کہ اس وقت پاکستان میں کونسی 7 فلمیں ٹرینڈ کررہی ہیں:

1: دی نیکسٹ 365 ڈیز

Watch The Next 365 Days | Netflix Official Site

دی نیکسٹ 365 ڈیز نیٹ فلکس پر 19 اگست کو ریلیز ہوئی ہے۔ اس کی ہدایت کاری باربرا بیالوس اور ٹوماس مینڈیس نے کی ہے۔

دی نیکسٹ 365 ڈیز کی کہانی کافی مختلف ہے، اس میں ماسیمو سسلین کو دکھایا گیا ہے جو کہ مافیا خاندان کا رکن ہے اور لورا سیلز منیجر ہے، فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ماسیمو، لورا کو اغوا کرلیتا ہے اور اسے خود سے محبت کرنے کیلئے 365 دن کا وقت دیتا ہے۔

نیٹ فلکس کی یہ فلم پاکستان میں پہلے نمبر پر ٹرینڈ کررہی ہے۔

2: شیر دل

Sherdil Movie: A New And Rare Narrative In Bollywood

شیر دل رواں سال 24 جون کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہندی فلم ہے۔

فلم کی تحریر اور ہدایت کاری سریجیت مکھرجی نے کی ہےاور اسے ٹی سیریز اور ریلائنس انٹرٹینمنٹ اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں پنکج ترپاٹھی، سیانی گپتا اور نیرج کابی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

نیٹ فلکس کی یہ فلم پاکستان میں دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کررہی ہے۔

3: نکما

نکما رواں سال جون میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہندی فلم ہے۔

ابھیمنیو داسانی اور شرلی سیٹیا کی یہ فلم ناقدین سمیت فلم بینوں کو پسند تو نہیں آئی لیکن یہ فلم نیٹ فلکس پر پاکستان میں بہت زیادہ مقبول ہورہی ہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسے کاہل شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنی محنتی بھابھی کے ساتھ مقابلہ کرتا ہے لیکن پھر وہ دونوں مشترکہ دشمن کے خلاف لڑتے ہیں۔

نیٹ فلکس کی یہ فلم پاکستان میں تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کررہی ہے۔

4: ڈارلنگز

The Indian Express

عالیہ بھٹ اور شیفالی شاہ کی یہ فلم رواں سال کی سب سے کامیاب فلم مانی جارہی ہے۔

فلم اپنی ریلیز کے بعد سے ہی اب تک نیٹ فلکس پر ٹرینڈ کررہی ہے۔

فلم ڈارلنگز کی کہانی گھریلو تشدد اور ماں بیٹی کی پدرشاہی کے خلاف جدوجہد پر مبنی ہے۔

نیٹ فلکس کی یہ فلم پاکستان میں چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کررہی ہے۔

5: ڈے شفٹ

ایڈونچر، ہارر اور کامیڈی سے بھرپور یہ فلم 12 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی تھی۔

ڈے شفٹ میں سُنوپ ڈاگ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ جیمی فوکس اور ڈیو فرینکو بھی ایکشن اور ایڈونچر میں نظر آئیں گے۔

ڈے شفٹ کی کہانی ویمپائر کے شکاری کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیٹی کی زندگی کو بہتر بنانا چاہتا ہے لیکن اسے ویمپائرز کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔

نیٹ فلکس کی یہ فلم پاکستان میں پانچویں نمبر پر ٹرینڈ کررہی ہے۔

 6: شاباش مٹھو

بھارت کی خاتون کرکٹر متھالی راج کی زندگی پر بننے والی فلم ’شاباش مٹھو‘ اپنی کمزور کہانی اور ناقص ہدایت کاری کے باعث سینیما گھروں میں تو بُری طرح فلاپ ہوئی تھی لیکن نیٹ فلکس پر اس فلم کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔

فلم شاباش مٹھو میں تاپسی پنوں متھالی راج کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم متھالی راج کی انڈین ٹیم میں آنے کی جدوجہد اور مشکلات پر بنائی گئی ہے۔

شاباش مٹھو نیٹ فلکس پر چھٹے نمبر پر ٹرینڈ کررہی ہے۔

 7: بلڈ شاٹ

سنہ 2020 میں ہالی وڈ کے مشہور اداکار وِن ڈیزل کی ایکشن سائنس تھرلر فلم کو نیٹ فلکس پر بڑی تعداد میں دیکھا جارہا ہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسے فوجی کے گرد گھومتی ہے جو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوتا ہے اور اسے نئی زندگی میں مافوق الفطرت طاقتیں مل جاتی ہیں جس کے بعد یہ فوجی اپنی موت کا بدلہ اپنے دشمنوں سے لیتا ہے۔

فلم بلڈ شاٹ نیٹ فلکس پر ساتویں نمبر پر ٹرینڈ کررہی ہے۔

Related Posts