پاکستان میں نیٹ فلکس پر کونسی 5 ویب سیریز ٹرینڈ کررہی ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں نیٹ فلکس پر کونسی 5 ویب سیریز ٹرینڈ کررہی ہیں؟
پاکستان میں نیٹ فلکس پر کونسی 5 ویب سیریز ٹرینڈ کررہی ہیں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مقبول اسٹریمنگ پلیٹ فارمز میں سے ایک نیٹ فلکس پاکستان میں بہت زیادہ دلچسپی سے دیکھا جاتا ہے، خاص طور پر نوجوان نسل میں یہ بہت زیادہ مقبول ہے۔

پاکستانی صارفین جس مواد کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں وہ نیٹ فلکس کی ٹرینڈنگ لسٹ کا حصہ بنتا ہے۔

آیئے دیکھتے ہیں کہ اس وقت پاکستان میں کونسی 5 ویب سیریز ٹرینڈ کررہی ہیں:

انڈین پریڈیٹر: دی ڈائری آف اے سیریل کِلر

Indian Predator: The Diary of a Serial Killer - Rotten Tomatoes

دی ڈائری آف اے سیریل کِلر نیٹ فلکس پر 7 ستمبر کو ریلیز ہوئی ہے۔ قتل و غارت اور وحشت بھری اسی ڈاکیومنٹری کی کہانی ایک ایسے قاتل کے گرد گھومتی ہے جس پر 13 افراد کے قتل کے ساتھ آدم خوری کا بھی الزام ہے۔

نیٹ فلکس کی یہ ویب سیریز پاکستان میں پہلے نمبر پر ٹرینڈ کررہی ہے۔

کوبرا کائی

نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی اس ویب سیریز کا پانچواں سیزن جمعے کو ریلیز کیا گیا ہے جس کو عوام کی بڑی تعداد پسند کررہی ہے۔

ویب سیریز کی کہانی ایکشن سے بھرپور ہے جو کہ کراٹے کھیلنے والے حریفوں کے درمیان گھومتی ہے جو کسی بھی قیمت پر ہارنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

کوبرا کائی کا پانچواں سیزن پاکستان میں دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

فرینڈز

سنہ 1994 میں ریلیز ہونے والا شہرہ آفاق کامیڈی سٹ کام ڈرامہ فرینڈز کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ اپنی ریلیز کے 28 برس بعد بھی اس ٹی وی شو نے دنیا بھر کے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔ اس کی کہانی ایسے چھ دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی احمقانہ حرکتوں کی وجہ سے مسائل کا شکار رہتے ہیں۔

نیٹ فلکس کی یہ سیریز پاکستان میں تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کررہی ہے۔

دی کراؤن

The Crown - Season 2 | Final Trailer [HD] | Netflix - YouTube

دی کراؤن 2016 میں ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس کی اوریجنل ویب سیریز ہے۔40 اقساط پر مشتمل سیریز کی کہانی برطانوی شاہی خاندان اور ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے گرد گومتی ہے جس میں شاہی خاندان کی ذاتی زندگیوں کو افسانوی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

پاکستان میں یہ سیریز چوتھے پر نمبر پر ٹرینڈ کررہی ہے۔

ڈیول ان اوہائیو

ڈیول ان اوہائیو 2 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی منی ویب سیریز ہے۔ ڈیول ان اوہائیو کی کہانی ایک ماہر نفسیات اور اس کی خطرناک مریضہ کی کہانی ہے جس میں ماہر نفسیات اور مریضہ کا غیرمعمولی لیکن خطرناک رشتہ دکھایا گیا ہے۔

ڈیول ان اوہائیو نیٹ فلکس پر پانچویں نمبر پر ٹرینڈ کرنے والی ویب سیریز ہے۔

Related Posts