پی ڈی ایم کالانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ گھبرانے والے نہیں،شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کالانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ گھبرانے والے نہیں،شاہ محمود قریشی
پی ڈی ایم کالانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ گھبرانے والے نہیں،شاہ محمود قریشی

ملتان:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی ہے، لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ گھبرانے والے نہیں ہیں۔پی ڈی ایم کی تحریکیں ریت کی دیوار ثابت ہوں گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقتدار ملا تو خزانہ خالی اور ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا، ہماری پہلی ترجیح عوام کو عالمی سطح پر مہنگائی کے رجحان کے اثرات سے بچانا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ پاکستان کا ہر شہری سر اٹھا کر چلے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں فیڈریشن کی مخالف ہیں، یہ احتجاج اور مارچ کا شوق بھی پورا کرلیں، ماضی کی تحریکوں کی طرح اس دفعہ بھی پی ڈی ایم کو مایوسی ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو فیڈریشن کی حامی اور قومی سیاسی جماعت ہے، 2023ء کے انتخابات میں بھی تحریک انصاف اقتدار میں آئیگی جبکہ تحریک انصاف کو کمزور ملکی معیشت ورثے میں ملی۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے دیگر ممالک سے بہتر انداز سے مہنگائی کا سامنا کیا۔وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور اسمبلی سے باہر بیٹھنے والے وقت کا انتظار کریں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔

Related Posts