پرفارم کروں یا نہ کروں مجھ پر تنقید ہوتی ہے،تنقید سے گھبراتا نہیں،امام الحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرفارم کروں یا نہ کروں مجھ پر تنقید ہوتی ہے،تنقید سے گھبراتا نہیں،امام الحق
پرفارم کروں یا نہ کروں مجھ پر تنقید ہوتی ہے،تنقید سے گھبراتا نہیں،امام الحق

کراچی: آسٹریلیا کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے پاکستان کے ٹیسٹ اوپنر امام الحق نے کہا ہے کہ یہ اعزاز حاصل کرنے پر بہت خوشی ہوئی۔

امام الحق کا کہنا تھا کہ میں پرفارم کروں یا نہ کروں مجھ پر تنقید ہوتی ہے اور ہوتی رہے گی،لیکن میں تنقید سے گھبراتا نہیں۔امام الحق نے کہاکہ میری اننگز کوالٹی تھی یا نہیں، یہ کوچز کو پتہ ہے۔ باہر کے لوگوں کی رائے میرے لیے معنی نہیں رکھتی میں کچھ بھی کر لوں، تنقید کا سلسلہ جاری رہے گاکوئی بھی نہیں چاہتا کہ میچ ڈرا ہو،کوشش ہوگی کہ کراچی ٹیسٹ نتیجہ خیز ہو۔

امام الحق کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی دکھانے میں میری محنت اور والدین کی دعائیں شامل ہیں اچھی کارکردگی پر بہت خوشی ہوئی،تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا، کراچی ٹیسٹ بہت اہمیت کا حامل ہو گا امید ہے کہ میچ کا نتیجہ سامنے آئے گا۔

امام الحق نے آن لائن میڈیا ٹاک میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ایسی پرفارمنس ہوئی، جسے الفاظ میں نہیں بتاسکتا۔ ڈیڑھ سال سے ٹیسٹ ٹیم میں تھا۔ باہر بیٹھ کر بہت کچھ سیکھا۔

پاکستان ٹیم سے باہر رہنے کے دوران مسلسل محنت کرتا رہا،ڈومیسٹک سیزن میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،موقعہ ملنے پر کوشش کی کہ ون ڈے کی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھاؤں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ راولپنڈی کی وکٹ اتنی اچھی نہیں تھی۔ وکٹ بنانے والا میرا رشتے دار نہیں تھا اور نہ ہی میں نے ان کو بولا کہ ایسی وکٹ بناؤ،پنڈی وکٹ پر کوئی آسٹریلوی کھلاڑی سنچری اسکور نہ کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا والے بھی اپنی مرضی کی وکٹیں بناتے ہیں،ہمیں بھی اپنی مرضی کی وکٹ بنانے کا حق حاصل ہے،میرے لیے کپتان اور تھنک ٹینک کی رائے اہمیت رکھتی ہے۔

امام الحق نے کہا کہ بعض اوقات فیلڈنگ کی وجہ سے بھی رنز بنانے کی رفتار سست ہو جاتی ہے،شان مسعود کی کارکردگی بھی شاندار رہی ہے لیکن میری پرفارمنس کا بھی جائزہ لیا جائے،سنچری اسکور کرنے پر کپتان بابر اعظم کو اشارہ ذاتی معاملہ تھا،اشارے کا مطلب بتانا ضروری نہیں سمجھتا۔

مزید پڑھیں: کرکٹ کا نیا قانون،بولرز اب گیند چمکانے کیلئے تھوک کا استعمال نہیں کریں گے

انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کنسلٹنٹ سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف سے بہت مدد ملی،ون ڈے کرکٹ ٹیم کا مستقل ممبر ہوں،ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا،میں نے زیادہ تر بیرون ملک بہتر کارکردگی دکھائی۔

Related Posts