آخر کیوں اب تک ثنا جاوید اپنے غیر اخلاقی رویئے کے تنازع پر خاموش ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج کل شوبز انڈسٹری میں جس طرح سے ثنا جاوید کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی ہیں انھیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ زیادہ تر لوگ ثنا جاوید کے رویئے سے خوش نہیں ہیں۔

وہ ایک اچھی اداکارہ ضرور ہوسکتی ہیں لیکن اس تمام معاملے پر خاموش رہ کر اداکارہ سوالیہ نشان بن گئی ہیں۔

سب سے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ ایک معروف اداکارہ نے میک اپ آرٹسٹ اور شوبز ستاروں کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی اور اس پر خاموش کیوں ہیں؟

ثنا جاوید پر الزامات

ثنا جاوید پر الزامات کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب بہت سے میک اپ آرٹسٹ اور ایک ماڈل نے ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کے اپنے بُرے تجربے کو شیئر کیا۔

اکرام گوہر

Sana Javed Fully Exposed By Makeup Artists - Pakistan Showbiz

پاکستان کے شوبز ستاروں کے میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر نے ثنا جاوید پر یہ الزام لگایا تھا کہ اداکارہ نے ڈی ایچ اے میں اپنے نکاح کے سلسلے میں ریہرسل میک اپ کیلئے مجھے اپنے گھر بلایا تھا۔ جب انہوں نے میک اپ شروع کیا تو اداکارہ نے اُن کو بہت زیادہ پریشان کیا اور بدتمیزی بھی کی۔

اکرام گوہر کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے اُن سے 10 بار آنکھوں کا میک اپ کروایا۔اُنہوں نے کہا کہ جب میں نے اداکارہ سے واشروم استعمال کرنے کا پوچھا تو اداکارہ نے اُس کی اجازت بھی نہیں دی بعدازاں کہا کہ باہر جاکر کسی ریسٹورنٹ کا واشروم استعمال کرلو۔

میک اپ آرٹسٹ کے مطابق، انہوں نے مہوش حیات، کبریٰ خان، اور ماہرہ خان جیسی پاکستان کی بہت سی بڑی شخصیات کے ساتھ کام کیا ہے اور وہ سب ثنا جاوید کے برعکس بہت ہی تمیز دار اداکارائیں ہیں۔

ریان تھامس

Fitness center 'Club M' in Karachi launches a café: 'Social M' - Vmag

مشہور میک اپ اسٹائلسٹ ریان تھامس نے ثنا جاوید کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ بہت ہی بدتمیز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ 2022 میں بہن کی شادی کیلئے دبئی گئے تھےجہاں پر ثنا جاوید اور صدف کنول نے پیسا ایوارڈزکی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے ان سے رابطہ کیا۔

ریان تھامس نے کہا کہ وہ اداکارہ کے میک اپ کیلئے ہوٹل گئے جہاں پر اداکارہ ٹھہری ہوئی تھیں، جب وہ وہاں پر پہنچے تو وہ غسل لینے کیلئے چلی گئیں اور ایک گھنٹے کے بعد باہر آئیں۔

اُس کے بعد اداکارہ شوبز ستاروں سے ملاقات کرنے کیلئے ہوٹل لابی چلی گئیں اور تقریبا تین گھنٹے انتظار کروانے کے بعد جب میک اپ کروانے کیلئے آئیں تو انہوں نے مجھ سے بہت بدتمیزی کی۔

ریان تھامس نے کہا کہ اداکارہ نےصرف مجھ سے بدتمیزی ہی نہی کی بلکہ میرا موبائل فون چھین لیا اور ہوٹل انتظامیہ کے سامنے یہ بھی الزام لگایا کہ میں نے انھیں روم میں یرغمال بنانے کی کوشش کی تھی۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں ہمیں اوپر سے لے کر نیچے تک تمام لوگوں کو انسان سمجھ کر اُن کے ساتھ سلوک کرنا چاہئے۔

منال سلیم

Manal Saleem" image uploaded on Jan. 25, 2021, 5:42 p.m. | Damadam

ماڈل منال سلیم نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کا نام لیے بغیر ان کی جانب سے برتے جانے والے نامناسب اور ناقابل برداشت رویے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاتھا کہ وہ اب مزید کسی اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔

انہوں نے اپنے تمام کلائنٹ سے بھی درخواست کی تھی کہ وہ ان سے کسی اداکارہ کے ساتھ شوٹنگ کرنے کا نہ کہیں کیونکہ یہ اداکارائیں ہمیں ’’دو ٹکے کی ماڈلز‘‘ سمجھتی ہیں۔ ہم بھی کام کرنے آتے ہیں مفت میں ذلیل ہونے نہیں آتے۔

عزیقہ ڈینیل

Azekah Daniel Height, Age, Boyfriend, Husband, Family, Biography & More »  StarsUnfolded

اداکارہ عزیقہ ڈینیل جو ڈرامہ سیریل ڈنک میں ثناجاوید کے ساتھ کاسٹ میں شامل تھیں نے ڈرامے میں شامل تمام کاسٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں سارے اداکار تھے سوائے ثنا جاوید کے۔

جس پر ایک صارف کے سوال کرنے پر اداکارہ نے جواب دیا کہ کچھ لوگ دوسروں کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ وہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز کا حصہ بن سکیں۔

بعدازاں نہوں نے کہا تھا کہ اپنی نفرت کو اپنے پاس رکھو۔

یسریٰ رضوی

Yasra Rizvi breaks silence on divorce rumours

ثنا جاوید کے رویئے پر اداکارہ یسریٰ رضوی نے انسٹاگرام پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود اپنے کام کے بارے میں بہت زیادہ سنجیدہ ہیں اور آج کل کے اداکاروں کے غیر اخلاقی رویئے سے بہت زیادہ پریشان ہیں اور اگر کبھی اُن کے ساتھ ایسا ہوا توشاید وہ ہدایت کاری کو ہی چھوڑ دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں ایسے اداکار بہت زیادہ ہیں جو کہ کام پر بہت لیٹ آتے ہیں اور اکثراوقات نئی نئی تاریخیں دیتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے شیڈول بہت زیادہ متاثر ہوتا ہے۔
بعدازاں انہوں نے بعد میں ایک اور انسٹا پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کل جو تنازع چل رہا ہے میں نے اُس حوالے سے پوسٹ نہیں کی

ثنا جاوید کیوں خاموش ہیں؟

اپنے خلاف آنے والے تمام الزامات پر فی الحال تو ثنا جاوید کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا، تاہم انہوں نے لوگوں کی بے تحاشہ تنقید کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تبصروں کے سیکشن کو بند کردیا ہے۔