سندھ میں نیا تعلیمی سال کب شروع ہوگا؟ اہم خبر

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں درسی کتب کی چھپائی تاحال شروع نہیں ہو سکی ہے جس کے باعث صوبے میں تعلیمی سال کا آغاز اپریل سے نہیں ہو سکے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں درسی کتب کی چھپائی کا عمل تاحال شروع نہیں ہو سکا ہے جس کے باعث ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں نیا تعلیمی سال اپریل میں شروع نہیں ہو سکے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پبلشر اور محکمہ تعلیم میں تنازع کی وجہ سے کتابوں کی چھپائی شروع نہیں ہو سکی ہے جب کہ کتابوں کی چھپائی سے ترسیل تک کم از کم چار ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس میں تعلیمی سال اگست میں شروع کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2023 میں درسی کتب وقت پر چھپ کر مارکیٹ میں نہیں آ سکی تھیں جس کے باعث طلبہ وطالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Posts