سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

بالی ووڈ کی مقبول جوڑی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی کی مرکزی تقریب 6 فروری کو ہوگی اور تقریب سے متعلق تمام معاملات طے پاگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 4 اور 5 فروری کو شادی سے قبل کی تقریبات مہندی، ہلدی اور سنگیت منعقد ہوں گی۔ شادی کی شاہانہ تقریب جیسلمر پیلس ہوٹل راجھستان میں منعقد ہوگی اور اس کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز غیر معینہ مدت تک ملتوی

شادی کی تقریب کو محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی اہلکار اور محافظ 3 فروری کو ہی جیسلمر ہوٹل پہنچ جائیں گے۔

خیال رہے کہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی نے اپنے تعلقات کو کافی عرصے تک چھپائے رکھا لیکن کرن جوہر کے مشہور شو “کافی ود کرن” کے سیزن سیون میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ دونوں اداکار صرف اچھے دوست نہیں بلکہ ان کا تعلق دوستی سے زیادہ گہرا ہے۔

Related Posts