حارث رؤف کی بارات اور ولیمہ کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
حارث رؤف کی بارات اور ولیمہ کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
حارث رؤف کی بارات اور ولیمہ کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی

لاہور: قومی کرکٹر حارث رؤف نکاح کے بعد اب اہلیہ مزنا مسعود کو اپنے گھر لانے کی تیاریاں کررہے ہیں، انہوں نے اپنی بارات اور ولیمہ کی تاریخ سے مداحوں کو آگاہ کردیا۔

حارث اگلے ماہ جولائی میں اپنی دلہنیا مزنا مسعود کو گھر لانے کے لئے بارات لے کر جائیں گے، حارث اور مزنا کی بارات اور ولیمے کی تقاریب اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں منعقد کی جائیں گے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف کی بارات کی تقریب 6جولائی جبکہ ولیمہ 7 جولائی کو منعقد کیا جائے گا۔

اس حوالے سے شادی کے کارڈز کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔دوسری جانب حارث اور مزنا کی شادی کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے جو کہ وائرل ہے۔

گزشتہ سال 24دسمبر کو حارث رؤف نے اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کیا۔حارث کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا تھا جس میں ان کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔حارث رؤف کی اہلیہ مزنا مسعود کے حق مہر میں 50 تولے سونا لکھا گیا ہے۔

حارث رؤف کی دلہن مزنا کے عروسی لباس کی قیمت حسین ریحار کی ویب سائٹ پر 6 لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے درج ہے۔

حارث رؤف اور مزنا مسعود کے نکاح کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر نعمان عاطف فوٹوگرافی اسٹوڈیو کی جانب سے شیئر کی گئی تھی جس میں قاضی کو حارث رؤف سے رضامندی کے وقت 50 تولے سونے کی حق مہر کا ذکر کرتے سنا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی، ون ڈے میں بادشاہت برقرار

نکاح کے روز مزنا نے ڈیزائنر حسین ریحار کی تیار کردہ خوبصورت آئیوری رنگ کی آرگنزا کی پشواس کا انتخاب کیا جو سنہری رنگ کے ہاتھ کے خوبصورت اور نفیس کام کے ساتھ تیار کی گئی تھی۔

Related Posts