ہماری حکومت آئی تو چیف جسٹس کے ہاتھ میں قرآن کریم تھمائیں گے، سراج الحق

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوجرانوالہ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر ہماری حکومت آئی تو چیف جسٹس کے ہاتھ میں قرآن کریم تھمائیں گے۔

گوجرانوالہ کے نجی میرج ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں افراد اور خاندانوں کی بجائے قانون کی حکمرانی ہو، نظام تب تبدیل ہوگا جب لوگوں کے رویے اور اخلاق تبدیل ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم عدالتی نظام کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں ہمارا عدالتی نظام یکسر مختلف ہوگا، ہماری حکومت آئی تو چیف جسٹس کے ہاتھ میں قرآن کریم تھمائیں گے، تمام مساجد کو تعلیمی اداروں میں تبدیل اور بنجر زمینوں کو سرسبزوشاداب کریں گے، عوام کا پیسہ جو سکیورٹی اور پروٹوکول پر خرچ ہو رہا ہے ہم اس کلچر کا خاتمہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پیپلز پارٹی جمہوری جماعت، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس ملک کی معیشت کو بہتر بناسکتے ہیں لیکن کوئی اور بہتر نہیں کرسکتا، جرنیلوں اور دیگر پارٹیوں کو کتنے مواقع ملے لیکن سب نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے دروازے پر دستک دی، اسد عمر، شوکت ترین، حفیظ شیخ، اسحاق ڈار سب نے آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹایا ، ہم اصل قرض واپس کریں گے اور سود سے معافی مانگیں گے۔

Related Posts