ہیتھر گراہم نے عامر خان اور شاہ رخ خان میں سے کس کیساتھ کام کرنیکی خواہش ظاہر کی تھی؟ جانئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف امریکی اداکارہ ہیتھر گراہم نے ماضی میں بالی ووڈ کے مشہور خانز شاہ رخ خان اور عامر خان میں سے ایک کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

ہیتھر گراہم ایک امریکی اداکارہ ہیں جنہوں نے متعدد فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کیا ہے، وہ وہ ‘دی ہینگ اوور’ اور ‘بوگی نائٹس’ میں اپنے کرداروں کے حوالے سے مشہور ہیں۔

لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ماضی میں مشہو امریکی اداکارہ نے عامر خان کی فلم ‘دھوم 3’ میں کام کرنے سے منع کیا تھا جس کی وجہ یہ سامنے آئی تھی کہ اداکارہ ان دنوں دوسرے پراجیکٹس میں مصروف تھیں اس لئے دھوم 3 میں کام نہیں کرسکتیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی تخلیق کار نے آئی ٹیکنالوجی سے ’گیم آف تھرونز‘ کے کرداروں کو بھارتی لباس پہنادیے

بعدازاں جب ہتھر نے گوا فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان سے ملاقات کی تو وہ اُن سے بہت زیادہ متاثر ہوئیں اور انہوں نے اداکار کی شہرت کی بھی تعریف کی تھی۔

ہیتھر گراہم نے اس ملاقات کے بعد شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی بھی خواہش ظاہر کی تھی اور کہا تھا میں اس وقت کا بے صبری سے انتظار کررہی ہوں جب مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوگی۔

Related Posts