واٹس ایپ نے ایموجی فیچرز میں اضافہ کرکے کی بورڈ میں تبدیلی کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا بھر میں مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نئے نئے فیچرز متعارف کرواتی رہتی ہے اور اب اس کے نئے ورژن میں ایموجی فیچرز کا اضافہ کر کے اس کے کی بورڈ میں بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ فی الحال یہ فیچر آزمائشی ورژن ہے لیکن جلد ہی اسے دنیا بھر میں رائج کردیا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایپ میں ایموجی کی بورڈ کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے لیکن ظاہر ہوتا ہے کہ ڈویلپر اس پر کام کر رہے ہیں اور پلے اسٹور پر اس کا ورژن 2.23.9.2 اپ ڈیٹ کی صورت میں پلے سٹور پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نادرا کا کارنامہ، آنکھوں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق ممکن

تاہم ظاہر ہے کہ مارکیٹ وسیع ہونے کی صورت میں اسے اینڈروئیڈ میں ہی لانچ کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کے حوالے سے خبر دینے والی ویب سائٹ نے اس کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ، اس میں ایموجی کی اقسام کی ایک بار کا اضافہ بھی کیا گیا ہے، اس کے علاوہ گف اور سٹیکروں تک رسائی آسان بنائی گئی ہے۔

Related Posts