پارلیمنٹ ہاؤس کانیا نام کیا ہوگا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پارلیمنٹ ہاؤس کانیا نام کیا ہو گا؟
پارلیمنٹ ہاؤس کانیا نام کیا ہو گا؟

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس کا نام تبدیل کرنے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کا نیا نام شاندار ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتے ہوئے قومی اقدار کو برقرار رکھے گا، اورعظیم قوم کے اتحاد کی علامت ہوگا۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف کو چیئرمین سینیٹ نے اس ضمن میں پارلیمنٹ ہاؤس کا نیا نام تجویز کرنے کی غرض سے کمیٹی کی تشکیل کے لیے خط لکھا ہے۔

اپنے خط میں چیئرمین سینیٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ کمیٹی کے لیے جلد از جلد اراکین قومی اسمبلی کی نامزدگی کی جائے تاکہ اس عمل کو تیز کیا جا سکے۔

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر عرفان صدیقی، تاج حیدر، شبلی فراز اور منظور کاکڑ کو ایوان بالا سے کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ کہ کمیٹی کی تشکیل بہت احتیاط اور غور کے بعد کی گئی ہے جس میں دونوں ایوانوں سے چار اراکین شامل ہونگے۔

چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مشترکہ طور پر اس بامعنی کوشش کا آغاز کر تے ہوئے ہم اپنے ثقافتی ورثے کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے نام خط میں صادق سنجرانی کا موقف ہے کہ سینیٹ اور آئین کی حالیہ گولڈن جوبلی تقریبات نے بحیثیت قوم اپنی اجتماعی کامیابیوں پر غور کرنے کا بروقت موقع فراہم کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کے مطابق کمیٹی کا بنیادی مقصد اراکین کی مہارت اور نقطہ نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے، مناسب ناموں کا انتخاب کرنے کیلیے جامع بات چیت اور غور و خوض کرنا ہے۔

Related Posts