عبداستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کے انتقال سے ایک روز قبل خاتون اول تہمینہ درانی نے اُن سے اسپتال میں ملاقات کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق تہمینہ درانی کا کہنا ہے کہ اُن کی بلقیس ایدھی سے جو آخری بات ہوئی تھی وہ ’آخرت‘ اور ’فانی دنیا‘ سے متعلق ہی تھی۔
تہمینہ درانی نے بتایا کہ بلقیس ایدھی کے انتقال سے صرف ایک روز قبل میں نے ان سے زندگی کے بارے میں پوچھا تھا۔
انہون نے کہا کہ میرے سوال کے جواب میں بلقیس ایدھی نےکہا تھا کہ ’بس آنا اور جانا ہے، اتنی جدوجہد کے بعد بس ایک ٹکڑا کپڑا ملتا ہے۔‘
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے نامور فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی شریک سربراہ بلقیس ایدھی 74 سال کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں دوران علاج چل بسیں، جہاں وہ ایک ماہ سے زیر علاج تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلقیس ایدھی کی وفات، بھارتی بھی دکھی ہوگئے