بھارت کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اداکار رنبیر کپور سے شادی کے بعد کپور خاندان کا حصہ بن گئی ہیں جبکہ اُن کا سیف علی خان کے خاندان نواب آف پٹودی خاندان سے بھی رشتہ بن گیا ہے۔
گزشتہ کل سے ایسی خبریں سامنے آرہی ہیں کہ عالیہ بھٹ سارہ علی خان کی ممانی ہیں۔ آیئے دیکھتے ہیں کہ اس رشتے میں کتنی حقیقت ہے:
عالیہ بھٹ رنبیر کپور کی اہلیہ ہیں اور رنبیر کپور، بھارتی شوبز انڈسٹری کے مشہور خاندان ’کپور خاندان‘ سے تعلق رکھتے ہیں، اس خاندان کے متعدد افراد ششی کپور، ری کپور، نیتو کپور، کرینہ کپور، کرشنہ کپور و دیگر شوبز انڈسٹری سے جڑے ہوئے ہیں۔
رنبیر کپور اداکارہ کرینہ اور کرشمہ کپور کے چچا زاد بھائی ہیں، اور کرینہ کپور نواب آف پٹودی، سیف اداکار سیف علی خان کی اہلیہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کو کیسے مناتے ہیں؟ شاہ ویر جعفری کا مردوں کومشورہ