سنیل گواسکر نے ویرات کوہلی کو کس پاکستانی بلے باز جیسا کہہ دیا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سنیل گواسکر نے ویرات کوہلی کو کس پاکستانی بلے باز جیسا کہہ دیا؟
سنیل گواسکر نے ویرات کوہلی کو کس پاکستانی بلے باز جیسا کہہ دیا؟

بھارت کے لیجنڈ بلے باز سنیل گواسکر نے سابق کپتان ویرات کوہلی کو پاکستانی بلے باز جاوید میانداد جیسا کہہ دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنیل گواسکر نے ویرات کوہلی کے ٹیسٹ کیریئر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی بالکل جاوید میانداد جیسا بلے باز ہے۔

سری لنکا کے خلاف موہالی میں شروع ہونے والا میچ سابق بھارتی کپتان کا 100 واں ٹیسٹ میچ ہے، جس پر بھارتی بورڈ نے انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

ویرات کوہلی کا 100 واں ٹسیٹ میچز مکمل ہونے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پر سنیل گواسکر کی ایک ویڈیو جاری کی گئی۔

 ویڈیو میں بھارت کے لیجنڈ کرکٹر نے ویرات کوہلی کے ٹیسٹ کرکٹ کے سفر کا جائزہ لیا اور اس سے متعلق اپنے خیالات پیش کیے۔

سنیل گواسکر نے ویرات کوہلی کے اب تک کے ٹیسٹ کیریئر کی تعریف کی، اُن کی شاندار پرفارمنس اور گراؤنڈ میں جاوید میانداد جیسے رویے کا تذکرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوہلی اُن کامیاب  بلے بازوں میں سے ایک ہے، جو اپنی حد میں رہتے ہوئے مقابل فاسٹ بولر کو اکسانا جانتا ہے تاکہ اس کے خلاف عمدہ پرفارمنس دکھا سکے۔ سنیل گواسکر نے کہا کہ گراؤنڈ میں بالر کے خلاف ایسا ہی رویہ پاکستانی لیجنڈ بیٹر جاوید میانداد کا ہوتا تھا، وہ بولر کو اپنے حد میں رہ کر اکساتے تھے تاکہ وہ گیند بازی میں غلطی کرجائے۔

یہ بھی پڑھیں: شین وارن کون تھا؟

سنیل گواسکر نے کہا کہ ویرات نے اپنے کیریئر کے دوران غیر معمولی ترقی کی اور 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے 12  ویں بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کرکٹ میں کامیاب رہے ہیں، سنچری ٹیسٹ میچز ملک کے لیے کھیلنے کا احساس ہی یادگار ہوتا ہے۔

Related Posts