کرپشن الزامات پر مستعفی ہونے والی برطانوی خاتون وزیر ٹیولپ صدیق کا حسینہ واجد سے کیا رشتہ ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بی بی سی

برطانیہ کی فنانشل سروسز کی وزیر ٹیولپ صدیق کرپشن کیسز سے تعلق کے الزامات پر مستعفی ہوگئی ہیں، ان کو بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے جوڑا جا رہا ہے۔

ٹیولپ صدیق 2015 سے برطانوی پارلیمنٹ کی رکن ہیں اور وہ بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی بھتیجی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹیولپ صدیق کی والدہ شیخ ریحانہ شیخ حسینہ کی چھوٹی بہن ہیں، جس کی وجہ سے ٹیولپ سابق بنگلہ دیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی بھتیجی بنتی ہیں۔

دونوں خواتین شیخ حسینہ اور شیخ ریحانہ، بنگلہ دیش کے بانی اور پہلے صدر شیخ مجیب الرحمان کی بیٹیاں ہیں۔ یہ خاندانی تعلق ٹیولپ صدیق کو بنگلہ دیش کے سب سے بااثر اور طاقتور سیاسی خاندانوں میں سے ایک کا حصہ بناتا ہے۔

اپنی ہی 8 سالہ سوتیلی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت باپ گرفتار

ٹیولپ صدیق کے بنگلہ دیش کی سیاسی قیادت سے جڑے خاندانی تعلقات نے انہیں برطانیہ میں مقیم بنگلہ دیشی کمیونٹی میں ایک اہم شخصیت کے طور پر اُبھرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ وہ ہمیشہ اپنے بنگلہ دیشی ورثے پر فخر کا اظہار کرتی ہیں، اور برطانیہ میں اپنے کام کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیولپ صدیقی نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف منی لانڈرنگ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور دسمبر 2024 میں ان کی بھانجی اور برطانیہ میں فنانشل سروسز کی وزیر ٹیولپ صدیق کا نام بھی تحقیقات میں سامنے آیا تھا۔

Related Posts